Newspulse - نیوز پلس
پاکستان، سیاست، کھیل، بزنس، تفریح، تعلیم، صحت، طرز زندگی ... کے بارے میں تازہ ترین خبریں

اداکارہ تریپتی دیمری نے اپنا معاوضہ دگنا کر دیا

اداکارہ تریپتی دیمری نے اپنا معاوضہ دگنا کر دیا

بالی ووڈ کی بلاک بسٹر فلیم اینیمل کی کامیابی کے بعد اداکارہ تریپتی دیمری نے اپنا معاوضہ دگنا کر دیا۔

واضح رہے کہ تریپتی نے فلم میں مختصر کردار نبھایا تاہم مداحوں نے اسے خوب سراہا اور پسند کیا،

تاہم اب ان سے متعلق اطلاعات سامنے آئی ہیں کہ انہوں نے فلموں میں کام کرنے کا اپنا معاوضہ بڑھا دیا ہے۔

تریپتی دیمری کو فلم بھول بھلیاں 3 میں کاسٹ کیا گیا ہے جس کے لیے انہوں نے اپنا معاوضہ دگنا کیا ہے۔

دوسری جانب بھول بھلیاں3 بنانے والے بھی ان کے مطالبے کے مطابق ادائیگی کے لئے خوش ہیں۔

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق تریپیتی نے فلم اینیمل کے لئے 40 لاکھ معاوضہ لیا ےھا تاہم اب وہ اپنی نئی  فلم کے لئے 80 لاکھ روپے معاوضہ لیں گی۔

واضح رہے کہ فلم اینیمل میں رنبیر کپور سمیت دیگر ستاروں میں بوبی دیول ، رشمیکا مندانا اور انیل کپور بھی شامل تھے۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More