Newspulse - نیوز پلس
پاکستان، سیاست، کھیل، بزنس، تفریح، تعلیم، صحت، طرز زندگی ... کے بارے میں تازہ ترین خبریں

آٹے کا بحران، لیگی رکن عظمی بخاری کی جانب سے پنجاب اسمبلی میں قرارداد جمع

غریب آدمی کو روٹی کے لالے پڑ گئے ہیں، حکومت کی جانب سے آٹے کے بحران کو سنجیدگی سے نہیں لیا جا رہا۔قرار داد کا متن

لاہور(نیوز پلس)آٹے کے بحران پر لیگی رکن عظمی بخاری کی جانب سے پنجاب اسمبلی میں قرارداد جمع کرا دی گئی۔قرارداد کے متن میں کہا گیا ہے کہ پنجاب میں آٹے کا بحران شدت اختیار کرگیا ہے، حکومت نے 20 کلو آٹے کے تھیلا کی قیمت 805 روپے مقرر کیا، لیکن مارکیٹ میں آٹا 840 سے 850 تک بلیک میں فروخت ہو رہا ہے، فلور ملز کے مطابق گندم نہ ملنے سے آٹے کا بحران پیدا ہوا ہے۔لیگی رکن کی قرارداد میں مزید کہا گیا کہ غریب آدمی کو روٹی کے لالے پڑ گئے ہیں جبکہ حکومت کی جانب سے آٹے کے بحران کو سنجیدگی سے نہیں لیا جا رہا، پنجاب میں آٹے کی بحرانی کیفیت کو ختم کیا جائے، حکومت فلور ملز کو گندم کی فراہمی یقینی بنائے، حکومت دکانداروں کو سرکاری ریٹس پر آٹے کی فروخت کا پابند کرے۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More