Newspulse - نیوز پلس
پاکستان، سیاست، کھیل، بزنس، تفریح، تعلیم، صحت، طرز زندگی ... کے بارے میں تازہ ترین خبریں

آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر کی کرسمس تقریب میں شرکت

آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر کی کرسمس تقریب میں شرکت

آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر نے کرائسٹ چرچ راولپنڈی میں کرسمس تقریب میں شرکت کی، چرچ انتظامیہ نے آرمی چیف کا خیر مقدم کیا اور تہوار میں شرکت پر ان کا شکریہ بھی ادا کیا۔ اس موقع پر آرمی چیف نے کہا کہ ہمیں پرعزم اور مضبوط قوم کے طور پر ابھرے کے لئے یکجان ہونا پڑے گا۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر)  کے مطابق آرمی چیف نے پاکستان میں مقیم تمام مسیحی برادری کو کرسمس کی مبارک دی، آرمی چیف نے مذہبی برادری کے لیے احترام کا اظہار کیا۔

آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف نے متحد و ترقی پسند پاکستان کے لئے قائد کے حقیقی وژن پر عمل کرنے کی بات کی، آرمی چیف نے معاشرے میں بین المذاہب ہم آہنگی کو فروغ دینے کی ضرورت پر بھی زور دیا۔

آئی ایس پی آر کے ترجمان کے مطابق چرچ انتظامیہ نے آرمی چیف کا خیر مقدم کیا اور تہوار میں شرکت پر اُن کا شکریہ ادا کیا جبکہ آرمی چیف نے پاکستان میں مقیم تمام مسیحی برادری کو کرسمس کی مبارکباد دی۔

آئی ایس پی آر کا بتانا ہے کہ آرمی چیف نے مسیحی برادری کے لیے احترام کا اظہار کیا، آرمی چیف نے متحد و ترقی پسند پاکستان کے لیے قائد کے حقیقی وژن پرعمل کرنے پر بھی زور دیا۔

 ترجمان آئی ایس پی آر  کے مطابق آرمی چیف نے معاشرے میں بین المذاہب ہم آہنگی کے فروغ پر زور دیا۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More