Newspulse - نیوز پلس
پاکستان، سیاست، کھیل، بزنس، تفریح، تعلیم، صحت، طرز زندگی ... کے بارے میں تازہ ترین خبریں

آج صرف یوم آزادی نہیں بلکہ یوم یکجہتی کشمیر بھی ہے اور پوری قوم کشمیریوں کے ساتھ کھڑی ہے۔صدر عارف علوی

بھارت امن کی خواہش کو ہمارے کمزوری نہ سمجھے

اسلام آباد( نیوز پلس) صدر پاکستان ڈاکٹر عارف علوی نے دو ٹوک الفاظ میں واضح کیا کہ آج صرف یوم آزادی نہیں بلکہ یوم یکجہتی کشمیر بھی ہے اور پوری قوم کشمیریوں کے ساتھ کھڑی ہے، کشمیریوں کے دُکھ کو اپنا دُکھ سمجھتے ہیں جناح کنویشن سینٹر اسلام آباد میں یوم آزادی کی مرکزی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے صدر مملکت نے کہا کہ بھارت نے اگرجنگ مسلط کی تو پیچھے نہیں ہٹیں گے، جنگ کے اثرات پوری دُنیا محسوس کرے گی۔ صدر عارف علوی نے واضح الفاظ میں کہا کہ آج صرف یوم آزادی نہیں بلکہ یوم یکجہتی کشمیر بھی ہے۔ ہم کشمیریوں کے ساتھ تھے، ہیں اور رہیں گے، پاکستان کشمیر کیلئے سفارتی سطح پر اپنی جدوجہد جاری رکھے گا۔انہوں نے کہا کہ پاکستان کشمیر کی حیثیت تبدیل کرنے کے بھارتی فیصلے کو قبول نہیں کرتا۔ بھارت جبر اور ریاستی دہشتگردی کا راستہ ترک کرے پاکستان مسئلہ کشمیر کو بات چیت کے ذریعے حل کرنا چاہتا ہے اور بھارت امن کی خواہش کو ہمارے کمزوری نہ سمجھے۔صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے کہا کہ پاکستان نے بھارتی اقدام کے بعد مسئلہ کشمیر کو سلامتی کونسل میں لے جانے کا فیصلہ کیا ہے،بھارت کے اقلیتوں کو آج قائد اعظم کے دو قومی نظریے کی سمجھ آرہی ہے۔ جناح کنویشن سینٹر میں آج کی پر وقار تقریب میں سیاسی و عسکری قیادت سمیت تمام شعبوں سے تعلق رکھنے والی شخصیات نے شرکت کی۔ تقریب کے مہمان خصوصی صدر مملکت ڈاکٹرعارف نے پرچم کشائی کی۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More