Newspulse - نیوز پلس
پاکستان، سیاست، کھیل، بزنس، تفریح، تعلیم، صحت، طرز زندگی ... کے بارے میں تازہ ترین خبریں

آئی سی سی ون دے پلئیرز رینکنگ: بابراعظم کا پہلا نمبر برقرار

آئی سی سی ون دے پلئیرز رینکنگ: بابراعظم کا پہلا نمبر برقرار

انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے ون ڈے اپلئیرز کی رینکنگ جاری کر دی ، پاکستان کے کپتان بابراعظم کا پہلا نمبر برقرار جبکہ امام الحق ایک درجے تنزلی کے بعد پانچویں نمبر پر چلے گئے۔

آئی سی سی رینکنگ کے مطابق بھارت کے شبمن گل دوسرے جبکہ جنوبی افریقہ کے رسی ڈوسن تیسرے اور آسٹریلیا کے ڈیوڈ وارنر ایک درجے ترقی کے بعد چوتھے نمبر پر ا گئے ہین۔

جنوبی افریقا کے کوئنٹن ڈی کوک ایک درجے ترقی کے بعد ساتویں اور بھارتی کرکٹ ٹیم کے کپتان  روہت شرما نویں نمبر پر آ گئے ہیں۔

پاکستان کے فخر زمان ایک درجے تنزلی کے بعد 10 ویں نمبر پر چلے گئے۔

ون ڈے بولرز کی رینکنگ مین میں آسٹریلیا کے جوش ہیزل ووڈ پہلے ، مچل اسٹارک دوسرے اور ٹرینٹ بولٹ تیسرے پر موجود ہیں ۔

آسٹریلیا کے ایڈم زیمپا ایک درجی تنزلی کے بعد چوتھے جبکہ بھارت کے کلدیپ یادیو ایک درجے ترقی کے بعد ساتویں نمبر پر موجود ہیں۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More