Newspulse - نیوز پلس
پاکستان، سیاست، کھیل، بزنس، تفریح، تعلیم، صحت، طرز زندگی ... کے بارے میں تازہ ترین خبریں

یورپین یونین کا سیلاب متاثرین کے لئے 35 کروڑ روپے کی ہنگامی امداد کا اعلان

یورپین یونین کا سیلاب متاثرین کے لئے 35 کروڑ روپے کی ہنگامی امداد کا اعلان

یورپین یونین مشکل وقت میں پاکستانی عوام کے ساتھ کھڑی ہے۔

یورپین یونین نے سیلاب متاثرین کے لئے فوری طور پر 35 کروڑ روپے کی ہنگامی امداد کا اعلان کر دیا۔

یورپی یونین کے مطابق سیلاب متاثرین کی فوری ضروریات کیلئے 35 کروڑ روپے کی امداد دے رہے ہیں، پاکستان میں تباہ کن فلیش فلڈز سے متعدد افراد جاں بحق اور لاپتہ ہیں، مون سون بارشوں کے باعث آنے والے فلیش فلڈز سے بڑے پیمانے پر تباہی ہوئی۔

یورپی یونین نے جاں بحق افراد کے لواحقین اور متاثرہ خاندانوں سے دلی ہمدردی کا اظہار کیا اور کہا کہ امداد قابلِ اعتماد انسانی ہمدردی کی تنظیموں کے ذریعے فراہم کی جائے گی۔

یورپی یونین کے مطابق امداد میں جان بچانے والی ہیلتھ سروسز شامل ہوں گی، سب سے زیادہ متاثرہ اور کمزور افراد کیلئے کیش معاونت فراہم کی جائے گی اور یورپی یونین مشکل وقت میں پاکستانی عوام کے ساتھ کھڑی ہے۔

دوسری جانب ائب وزیراعظم و وزیر خارجہ سینیٹر محمد اسحاق ڈار کو یورپی یونین کی اعلیٰ نمائندہ/نائب صدر کاجا کالاس نے فون کیا اور سیلاب سے ہونے والے نقصانات پر اظہار یکجہتی کرتے ہوئے امداد اور بحالی کی کاوشوں میں یورپی یونین کی طرف سے حمایت کا یقین دلایا۔منگل کو دفتر خارجہ سے جاری بیان کے مطابق یورپی یونین کی اعلیٰ نمائندہ/نائب صدر نے سیلاب سے المناک جانی نقصان پر تعزیت کا اظہار کیا اور متاثرین و ان کے اہلِخانہ کے ساتھ اظہارِ یکجہتی کیا۔

انہوں نے پاکستان کی امدادی اور بحالی کی کوششوں کے لئے یورپی یونین کی حمایت کی بھی یقین دہانی کرائی۔نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے اظہارِ یکجہتی اور تعاون پر ان کا شکریہ ادا کیا اور کہا کہ پاکستان ان ممالک میں شامل ہے جو موسمیاتی تبدیلی کے بحران سے سب سے زیادہ متاثر ہیں۔انہوں نے پاکستان اور یورپی یونین کے تعلقات میں بڑھتی ہوئی پیشرفت پر اطمینان کا اظہار کیا اور اس عزم کا اعادہ کیا کہ باہمی دلچسپی کے تمام شعبوں بالخصوص موسمیاتی اقدامات، لچک پیدا کرنے اور پائیدار بحالی میں تعاون کو مزید مستحکم کیا جائے گا۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More