ہانیہ عامرکا بولڈ فوٹوشوٹ پر مداح ناراض، شدید تنقید کا سامنا
اسلام آباد: پاکستان شوبز انڈسٹری کی ڈمپل کوئین ہانیہ عامر اپنے بولڈ فوٹو شوٹ کے باعث شدید تنقید کی جا رہی ہیں۔
اداکارہ نے حال ہی میں اپنی سالگرہ کے موقع پر بولڈ فوٹوشوٹ کروایا ہے جس میں وہ ایک مرمیڈ کی طرح پانی میں ادائیں دکھاتی نظر آرہی ہیں، ہانیہ پہلی بار انسٹاگرام پر اپنے جرات مندانہ انداز کو دکھانے آئی تھیں لیکن مداحوں کو یہ بالکل پسند نہ آیا اور انہوں نے اداکارہ کو آڑے ہاتھوں لے لیا۔
اداکارہ نے اپنا بولڈ فوٹو شوٹ پانی میں کروایا ہے جو سوشل میڈیا صارفین کو پسند نہیں آیا اور صارفین کی جانب سے ہانیہ کو تنقید کا نشانہ بنایا جارہا ہے۔
بہت سے لوگوں نے اسے اخلاقیات کے خلاف قرار دیتے ہوئے تبصرے کیے اور کہا کہ اداکارہ کو انسٹاگرام پر سے یہ پوسٹ ہٹا دینا چاہیے۔
تصاویر میں دیکھا جاسکتا ہے کہ ہانیہ عامر سوئمنگ پول میں ایک چمکدار پلاسٹک جیسا لباس پہنے ہوئی ہیں تاہم اس لباس سے ان کا پورا جسم جھلک رہا ہے۔
کچھ سوشل میڈیا صارفین نے کہا کہ اداکارہ کی جانب سے وائرل تصاویر کو سستی شہرت حاصل کرنے کا ایک طریقہ ہے۔