Newspulse - نیوز پلس
پاکستان، سیاست، کھیل، بزنس، تفریح، تعلیم، صحت، طرز زندگی ... کے بارے میں تازہ ترین خبریں

گلگت بلتستان میں پاک فوج کا ہیلی کاپٹر گر کر تباہ، 2 میجر سمیت 5 جوان شہید

گلگت بلتستان میں پاک فوج کا ہیلی کاپٹر گر کر تباہ،  2 میجر سمیت 5 جوان شہید

حادثہ صبح تقریباً 10 بجےپیش آیا، ہیلی کاپٹر تھکداس کینٹونمنٹ سےتقریباً 12 کلومیٹر فاصلے پر کریش لینڈنگ کےبعد تباہ ہوا

 

تربیتی پرواز کے دوران پاک فوج کا ہیلی کاپٹر ھادثے کا شکار ، 2 میجر سمیت 5 جوان شہید ہو گئے۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ ( آئی ایس پی آر)  کے مطابق ایم آئی-17 ہیلی کاپٹر ہڈور گاں کے قریب ٹھکداس کینٹونمنٹ سے تقریبا 12 کلومیٹر کے فاصلے پر گر کر تباہ ہو گیا۔

 بیان میں کہا گیا کہ ہیلی کاپٹر معمول کی تربیتی پرواز پر تھا جب اس میں تکنیکی خرابی پیدا ہوئی اور وہ حادثے کا شکار ہوا۔

 آئی ایس پی آر کے مطابق حادثے میں ہیلی کاپٹر کے پائلٹ میجر عاطف، ان کے ساتھی پائلٹ میجر فیصل کے علاوہ فلائیٹ انجینیئر نائیک سبحان مقبول، کریو چیف حوالدار جہانگیر اور کریو چیف نائیک عامر جان سے گئے۔فوج کے مطابق تربیتی مشنز آرمی ایوی ایشن کی معمول کی سرگرمیوں کا حصہ ہیں، تاکہ آپریشنل تیاری کو برقرار رکھا جا سکے اور مختلف نوعیت کے فرائض سر انجام دیے جا سکیں، خواہ وہ آپریشنل سپورٹ ہو یا انسانی ہمدردی کی بنیاد پر امداد اور آفات میں ریلیف کی فراہمی۔

 

Leave A Reply

Your email address will not be published.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More