Newspulse - نیوز پلس
پاکستان، سیاست، کھیل، بزنس، تفریح، تعلیم، صحت، طرز زندگی ... کے بارے میں تازہ ترین خبریں

کراچی میں انڈسٹری انفراسٹرکچر، پانی، گیس کے مسائل کا حل میرے بس میں نہیں۔گورنر سندھ عمران اسماعیل

کرپشن کا خاتمہ ہماری حکومت کا ایجنڈاہے، کسی صورت کرپشن پر سمجھوتہ نہیں کریں گے

کراچی (نیوز پلس)گورنر سندھ عمران اسماعیل نے اپنی نا کامی کا اعتراف کرتے ہوئے کہا کہ کراچی میں انڈسٹری انفراسٹرکچر،پانی،گیس کے مسائل کاحل میرے بس میں نہیں،شہر کو نظر انداز کیا جارہا ہے۔گورنر سندھ عمران اسماعیل نے سائٹ ایسوسی ایشن میں خطاب کرتے ہوئے کہا سائٹ ایسوسی ایشن اور کراچی چیمبر میرا اپنا گھر ہے، پاکستان میں آسان کاروبار کی فہرست میں 28نمبربہتری ہوئی، وزیر اعظم کا بھی وژن ہے برآمدات بڑھائی جائیں۔گورنرسندھ نے کہا کہ سندھ حکومت کراچی کی سڑکیں اورانفراسٹرکچر ٹھیک کرے، یہاں یہ بھی مسئلہ ہے جوپیسہ لگاتا ہے پوچھاجاتاہے پیسہ کہاں سے آ یا، اعتراف کرتا ہوں کراچی کو نظر انداز کیا جارہا ہے۔عمران اسماعیل نے کہا کہ کراچی کا سب سے بڑا مسئلہ بے تحاشااتھارٹیز کا قیام ہے، ہزاروں کی طرح اتھارٹیز کام کررہی ہے، کراچی سے صرف کچرا اٹھانا ایک سائنس ہے،انڈسٹری انفراسٹرکچر، پانی، گیس کے مسائل کا حل میرے بس میں نہیں، یہ تمام معاملات 18ویں ترمیم کے بعد صوبائی حکومت کے پاس ہے۔عمران اسماعیل نے کہا کہ وزیراعلیٰ سندھ سے گزارش ہے صنعتکاروں کودرپیش مسائل حل کریں، کوشش ہے ملک کی برآمدات میں زیادہ سیزیادہ اضافہ کیا جائے، انہوں نے مزید کہا کہ کرپشن کا خاتمہ ہماری حکومت کا ایجنڈاہے، کسی صورت کرپشن پر سمجھوتہ نہیں کریں گے۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More