Newspulse - نیوز پلس
پاکستان، سیاست، کھیل، بزنس، تفریح، تعلیم، صحت، طرز زندگی ... کے بارے میں تازہ ترین خبریں

پی ایس ایل10: کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے سنسنئ خیز مقابلے کے بعد کراچی کنگز کو 5 رنز سے شکست دے دی

پی ایس ایل10: کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے سنسنئ خیز مقابلے کے بعد کراچی کنگز کو 5 رنز سے شکست دے دی

ایچ بی ایل پاکستان سپرلیگ (پی ایس ایل)10 میں کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے کراچکی کنگز کو 5 رنز سے شکست دی دے دی ،

قذافی اسٹیڈیم لاہور میں کھیلے گئے ایونٹ کے 15ویں میچ میں 143 رنز کے تعاقب میں کراچی کنگز مقررہ 20 اوورز میں 8 وکٹوں کے نقصان میں 137 رنز بنا سکی

کنگز کی جانب سے ٹِم سائفرٹ 47 رنز بنا کر نمایاں رہے۔ جیمز ونس30، عمیر بن یوسف 11، شان مسعود 9، کپتان ڈیوڈ وارنر 4، محمد نبی 4، خوشدل شاہ 0 اور عباس آفریدی 0 کے اسکور پر آؤٹ ہوئے۔

حسن علی 24 اور میر حمزہ 3 رنز بنا کر ناٹ آؤٹ پویلین لوٹے۔

ہدف کے تعاقب میں کراچی کنگز نے بیٹنگ شروع کی ، کپتان ڈیوڈ وارنر 4 رنز بناکر آؤٹ ہوئے ، ان کی وکٹ محمد عامر کے حصے میں آئی۔

دوسری وکٹ پر ٹم سائفرٹ اور جیمز ونس نے 73 رنز کی شراکت قائم کی ،جیمزونس کو محمد وسیم نے میدان بدر کیا ۔

کراچی کنگز کے 5 کھلاڑی ڈبل فگرز میں بھی داخل نہ ہو سکے۔

میچ میں کراچی کنگز نے کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کو ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کرنے کی دعوت دی۔

سعود شکیل الیون 19 اعشاریہ 3 اوورز میں 142 رنز پر ڈھیر ہوگئی، کپتان سمیت کئی بڑے کھلاڑی خاطر خواہ پرفارمنس دینے میں ناکام دکھائی دیے۔

کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کی طرف سے فہیم اشرف 43، کوشل مینڈس 36، حسن نواز 35 رنز کے ساتھ نمایاں بیٹر رہے جبکہ رائلی روسو 10، سعود شکیل 6، مارک چیمپین 4، خرم شہزاد 1، محمد وسیم 1 اور فن ایلن اور محمد عامر بغیر کوئی رنز بنائے ہی پویلین لوٹ گئے جبکہ ابرار احمد 2 رنز بنا کر ناٹ آؤٹ رہے۔

کنگز کی جانب سے حسن علی نے 3، میر حمزہ اور عباس آفریدی نے 2، 2 اور محمد نبی اور فواد علی نے 1، 1 وکٹ حاصل کی۔

میچ میں کراچی کنگز کی قیادت ڈیوڈ وارنر جبکہ کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کی کپتانی سعود شکیل کر رہے ہیں۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More