پاکستان کو موسمیاتی تبدیلی کے چیلنج کا سامنا ہے، ماحولیاتی تحفظ فورس وقت کی اہم ضرورت تھی، مریم نواز
وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے کہا ہے کہ ماضی میں کسی کو پرواہ نہیں تھی جو حاکت ؐمحمکہ ماحولیات کی تھی وہی پنجاب کی حلات تھی ماحولیاتی تحفظ فورس ماحولیاتی خطرات سے نمٹنے میں ایک سنگ میل ثابت ہو گی اور پنجاب کو صاف م سرسبز اور محفوظ بنانے کے حکومتی عزم کی عملی تعبیر ہے۔
ماحولیاتی تحفظ فورس پنجاب کی پاسنگ آؤٹ پریڈ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ماضی میں کسی کو پرواہ نہیں تھی، جو حالت محکمہ ماحولیات کی تھی وہی پنجاب کی حالت تھی، ماحولیاتی تحفظ فورس ماحولیاتی خطرات سے نمٹنے میں ایک سنگ میل ثابت ہوگی اور پنجاب کو صاف، سرسبز اور محفوظ بنانے کے حکومتی عزم کی عملی تعبیر ہے
مریم نواز کا کہنا تھا کہ ماحولیاتی تحفظ کو یقینی بنانا عوام کی بہت بڑی خدمت ہے، سموگ کی وجہ سے تعلیمی ادارے بند کرنا پڑے۔
وزیراعلیٰ پنجاب نے مزید کہا کہ سرکاری ہسپتالوں میں علاج معالجے پر کوئی سمجھوتا نہیں ہوگا، ہر مریض کو مفت ادویات ملے گی، مہنگی ادویات بیچنے والوں کیخلاف ایکشن ہوگا۔
وزیراعلیٰ پنجاب کا کہنا تھا کہ ماحولیات کا تحفظ بہت ضروری ہے۔ اور پاکستان کو موسمیاتی تبدیلی کے چیلنج کا سامنا ہے۔ ماحولیاتی تحفظ فورس وقت کی اہم ضرورت تھی۔
انہوں نے کہا کہ اسموگ کی وجہ سے بہت سی بیماریاں جنم لیتی ہیں۔ اور اسموگ کی وجہ سے تعلیمی ادارے بند کرنے پڑتے ہیں۔ موسمیاتی تبدیلی کے باعث فضا بری طرح متاثر ہوئی۔ جبکہ میراخواب تھا کہ ماحول کے تحفظ کے لیے کچھ کروں۔
مریم نواز نے کہا کہ اینٹوں کے بھٹوں کو آلودگی کے باعث بند کیا جاتا ہے۔ اور اینٹوں کے بھٹے گرائے جانے سے لوگ بیروزگار ہوجاتے ہیں۔ لیکن میں لوگوں کو بےروزگار نہیں کرنا چاہتی۔ پاکستان ہم سب کا ہے اور ہم نے مل کر اس کو بہتر بنانا ہے۔
انہوں نے کہا کہ ماحولیاتی پالیسی کی بدولت فورس کی تشکیل کا عمل پایہ تکمیل تک پہنچا۔ اور ماحولیاتی تحفظ میں اسکواڈز مختلف اہداف کے لیے بنائے گئے ہیں۔ ای بائیکس اسکواڈ انیشیٹو کو گراؤنڈ پر دیکھے گا۔ اور گرین اسکواڈ فضائی آلودگی سے متعلق قوانین کی خلاف ورزی کو مانیٹر کرے گا۔ جبکہ بلیک اسکواڈ گاڑیوں اور فیول کی ٹیسٹنگ کرے گا۔
لاہورمیں ماحولیاتی تحفظ فورس پنجاب کی پاسنگ آؤٹ پریڈ تقریب،وزیراعلی مریم نواز کی خصوصی شرکت
پنجاب حکومت پہلے دن سے ہی ماحول کے تحفظ کیلئے اقدامات اٹھا رہی ہے‘سینئر صوبائی وزیر مریم اورنگزیب
لاہور: آلودگی کے خاتمے اور ماحول کے تحفظ کا عزم، وزیراعلی پنجاب مریم نواز شریف نے پہلی ماحولیاتی تحفظ فورس کی بنیاد رکھ دی۔لاہور میں ماحولیاتی تحفظ فورس پنجاب کی پاسنگ آؤٹ پریڈ تقریب کا انعقاد کیا گیا،
وزیراعلی پنجاب مریم نواز شریف نے خصوصی شرکت کی، سینئر صوبائی وزیر مریم اورنگزیب اور صوبائی وزیر اطلاعات عظمی بخاری بھی موجود تھیں۔تقریب کے دوران وزیراعلی پنجاب مریم نواز نے ماحولیاتی تحفظ فورس کی بنیاد رکھی، اس موقع پر پرچم کشائی کی گئی اور قومی ترانہ بھی بجایا گیا۔
ماحولیاتی تحفظ فورس کے ویجیلینس سکواڈ کی جانب سے وزیراعلی پنجاب مریم نواز کو سلامی پیش کی گئی۔تقریب سے خطاب کرتے ہوئے سینئر صوبائی وزیر مریم اورنگزیب کا کہنا تھا کہ ماحولیاتی تحفظ فورس کا قیام وقت کی ضرورت تھی،
فورس ماحولیاتی تحفظ کیلئے وزیراعلی مریم نواز کے عزم کی عکاسی ہے، پنجاب حکومت پہلے دن سے ہی ماحول کے تحفظ کیلئے اقدامات اٹھا رہی ہے۔انہوں نے کہا کہ کسی گورنمنٹ اور ادوار میں تحفظ ماحولیات پر کسی نے کام نہیں کیا، سیکرٹری ماحولیات، ڈی جی ای پی اے کو شاباش دینا چاہتی ہوں، اس محکمے میں وسائل دینا بھی بہت بڑی بات ہوتی ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ ماحولیاتی تحفظ کیلئے وزیراعلی مریم نواز کے وژن کو ایک سال میں عملی جامہ پہنایا گیا، پنجاب کی تاریخ میں پہلی بار ماحولیاتی تحفظ کیلئے خطیر رقم مختص کی گئی، ماحولیاتی تحفظ فورس جدید آلات سے لیس ہے۔