Newspulse - نیوز پلس
پاکستان، سیاست، کھیل، بزنس، تفریح، تعلیم، صحت، طرز زندگی ... کے بارے میں تازہ ترین خبریں

پاکستان کا اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل کے بیان بیان پر اظہار تشکر

پاکستان کا اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل کے بیان بیان پر اظہار تشکر
پاکستان علاقائی امن و استحکام کے فروغ میں اقوام متحدہ کے کردار کو بہت اہمیت دیتا ہے

 اسلام آباد:  پاکستان نے اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انتونیو گوترس کی جانب سے پاکستان اور بھارت کے درمیان حالیہ جنگ بندی کا خیرمقدم کرتے ہوئے جاری کردہ بیان پر اظہار تشکر کرتے ہوئے اسے تسلیم کیا ہے۔

ترجمان دفتر خارجہ کی جانب سے اتوار کو جاری پریس ریلیز میں کہا گیا ہے کہ پاکستان اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل کے اس جائزہ سے اتفاق کرتا ہے کہ یہ پیشرفت جنوبی ایشیا میں پائیدار امن اور استحکام کے لیے سازگار ماحول کو فروغ دینے کی جانب ایک مثبت قدم کی نشاندہی کرتی ہے۔

دفتر خارجہ نے اس تناظر میں پاکستان کے عزم کا اعادہ کیا کہ جموں و کشمیر کے تنازعہ کا اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کی متعلقہ قراردادوں اور کشمیری عوام کی جائز امنگوں کے مطابق حل خطے میں پائیدار امن کے حصول کے لیے ضروری ہے،پاکستان امن اور علاقائی استحکام کے فروغ میں اقوام متحدہ کے کردار کو بہت اہمیت دیتا ہے،ہم اقوام متحدہ کے چارٹر اور بین الاقوامی قانون کے اصولوں پر مبنی تعمیری اور نتیجہ خیز مذاکرات کے اپنے عزم میں ثابت قدم ہیں، جس کا مقصد جنوبی ایشیا کے لوگوں کے لیے امن، سلامتی اور ترقی کو یقینی بنانا ہے۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More