پاکستان موسمیاتی تغیر سے شدید متاثرہ ممالک میں شامل
سیلاب سے تباہ کاریوں کے نقصانات کا تخمینہ 30 ارب ڈالر لگایا گیا ہے ، مصدق ملک
اسلام آباد: پاکستان موسمیاتی تغیر کے حوالے سے خطرناک ممالک میں سرفہرست آ فیا۔
اس بات کا انکشاف وزیر موسمیاتی تبدیلی مصدق ملک نے قومی اسمبلی میں وقفہ سوالات کے دوران کیا۔
وزیر موسمیاتی تبدیلی مصدق ملک نے کہا کہ پاکستان کو موسمیاتی تبدیلی کے خطرات اشاریے کی رپورٹ میں شدید متاثرہ ممالک کی فہرست میں پہلے نمبر پر رکھا گیا ہے، درجہ بندی کی بنیادی وجہ غیر معمولی سیلابوں کی آمد ہے جنہوں نے ملک کو تباہی سے دوچار کیا۔
مصدق ملک نے کہا کہ 2022ء میں مون سون بارشوں کے باعث پاکستان کو تباہ کن سیلابوں کا
سامنا کرنا پڑا پاکستان کے 94 اضلاع میں 3 کروڑ 30 لاکھ لوگ متاثر ہوئے ، 1700 اموات ہوئیں، 76 لاکھ افراد بے گھر ہوئے،
وفاقی وزیر مصدق ملک کا مزید کہنا تھا کہ سیلاب سے تباہ کاریوں کے نقصانات کا تخمینہ 30 ارب ڈالر لگایا گیا ہے۔
