Newspulse - نیوز پلس
پاکستان، سیاست، کھیل، بزنس، تفریح، تعلیم، صحت، طرز زندگی ... کے بارے میں تازہ ترین خبریں

پاکستان سپر لیگ کی جنرل کونسل کے اجلاس میں ایک بار پھر پی ایس ایل 2020 کے تمام میچز پاکستان میں کرانے پر اتفاق

چیئرمین پی سی بی احسان مانی کی زیر قیادت پاکستان سپر لیگ کی جنرل کونسل کا اجلاس کاانعقاد

لاہور(نیوز پلس)چیئرمین پاکستان کرکٹ بورڈ(پی سی بی) احسان مانی کی زیر قیادت پاکستان سپر لیگ کی جنرل کونسل کا اجلاس آج منعقد ہوا جس میں تمام 6 فرنچائزوں کے نمائندے بھی موجود تھے اس اہم اجلاس میں پاکستان سپر لیگ کی جنرل کونسل کے اجلاس میں ایک بار پھر پی ایس ایل 2020 کے تمام میچز پاکستان میں کرانے پر اتفاق کیا گیا ہے۔اجلاس کے دوران پی سی بی اور تمام فرنچائزوں نے پی ایس ایل 2020 کے تمام میچز کے پاکستان میں انعقاد کا عزم ظاہر کیا۔اجلاس کے دوران گزشتہ میٹنگ کے نکات کے ساتھ ساتھ متعدد مسائل پر گفتگو کی گئی اور فیصلہ یا گیا کہ پی ایس ایل 2020 کی تاریخوں کا اعلان نومبر میں کردیا جائے گا۔میٹنگ میں پی سی بی اور فرنچائزوں کے درمیان تمام زیر التوا معاملات زیر بحث آئے اور اہم معاملات متفقہ طور پر حل کرنے پر اتفاق کیا۔پی سی بی کے چیف ایگزیکٹو وسیم خان کا کہنا تھاکہ فرنچائز مالکان کے ساتھ ملاقات میں سیرحاصل گفتگو ہوئی، فرنچائز مالکان ہمارے ساتھ ہیں اور پی ایس ایل 2020 کے تمام پاکستان میں منعقد کرانے پر متفق ہیں۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More