Newspulse - نیوز پلس
پاکستان، سیاست، کھیل، بزنس، تفریح، تعلیم، صحت، طرز زندگی ... کے بارے میں تازہ ترین خبریں

پاکستان اسپورٹس بورڈ نے اسپورٹس فنڈنگ ریگولینشنز2025ء نافذ کر دیا

پاکستان اسپورٹس بورڈ نے اسپورٹس فنڈنگ ریگولینشنز2025ء نافذ کر دیا

کھیلوں میں میرٹ ، احتساب اور منصفانہ تقسیم کے کلچر کو فروغ دینا چاہتے ہیں ، ڈی جی پی ایس بی

پاکستان اسپورٹس بورڈ نے اسپورٹس فنڈنگ ریگولینشنز2025ء نافذ کر دیا

ڈی جی پی ایس بی نے کہا کہ مقصد حکومتی وسائل کا شفاف، مؤثر اور کارکردگی پر استعمال یقینی بنانا ہے، کھیلوں میں میرٹ، احتساب اور منصفانہ تقسیم کے کلچر کو فروغ دینا چاہتے ہیں۔

ریگولیشنز کے مطابق فنڈنگ سے قبل سالانہ کارگردگی رپورٹ ، ایکشن پلان اور بجٹ تخمینہ جمع کرانا لازم ہے صرف منظور شدہ کھلاڑی اور آفیشلز کے لئے فنٖڈنگ کی جائے گی۔

فیڈریشنز یا افراد تمام بینک اکاؤنٹس شفاف طریقے سے چلانے کے پابند ہوں گے، فیڈریشنز اپنے مالی ذرائع کی تفصیلات پی ایس بی کو فراہم کرنے کی پابند ہوں گی۔

ریگولیشنز نے کہا کہ تمام فیڈریشن سالانہ آڈٹ اور اسٹیٹمنٹس کو ویب سائٹ پر اپ لوڈ کرنے کی پابند ہوں گی، گرانٹ کسی فیڈریشن کا حق نہیں پاکستان اسپورٹس بورڈ کی صوابدید ہے ۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More