Newspulse - نیوز پلس
پاکستان، سیاست، کھیل، بزنس، تفریح، تعلیم، صحت، طرز زندگی ... کے بارے میں تازہ ترین خبریں

پاکستانی کوہ پیما نائلہ کیانی نے دنیا کی تیسری بلند ترین چوٹی سر کرلی

پاکستانی کوہ پیما نائلہ کیانی نے دنیا کی تیسری بلند ترین چوٹی سر کرلی

نائلہ کیانی کارنامہ انجام دینے والی پہلی پاکستانی خاتون کوہ پیما بن گئیں

 

اسلام آباد:   پاکستانی کوہ پیما نائلہ کیانی نے ایک اور سنگ میل عبور کرتے ہوئے نیپال میں واقع دنیا کی تیسری بلند ترین چوٹی کینچن جنگا کو سر کرلیا، جس کی بلندی 8,650 میٹر ہے۔

میڈیارپورٹ کے مطابق نائلہ کیانی یہ کارنامہ انجام دینے والی پہلی پاکستانی خاتون کوہ پیما بن گئی ہیں جنہوں نے آٹھ ہزار میٹر سے بلند بارہ چوٹیاں سر کی ہیں۔ اس سے قبل وہ ماؤنٹ ایورسٹ، کے ٹو، ناگا پربت سمیت دیگر بلند چوٹیوں پر بھی قومی پرچم لہرا چکی ہیں۔

نائلہ کیانی کی یہ کامیابی نہ صرف پاکستانی خواتین کے لیے باعث فخر ہے بلکہ ملک کے کوہ پیمائی کے شعبے میں ایک نئی تاریخ بھی رقم کر رہی ہے۔

نئے سنگ میل کو عبور کرنے کے بعد نائلہ کیانی کا کہنا تھا کہ اس کارنامہ پر فخر ہے لیکن میرا سفر ابھی ختم نہیں ہوا اور کینچن جونگا سر کرنا میرے لیے ایک ذاتی کارنامہ نہیں۔

نائلہ کیانی کا کہنا تھا کہ یہ پاکستان کی تمام خواتین کیلئے ایک پیغام ہے، خواتین کو بتانا چاہتی ہوں کہ وہ اپنی سوچ سے بھی زیادہ مضبوط ہیں۔

کینچن جونگا کے ساتھ نائلہ کیانی نے 8 ہزار میٹر سے بلند 12 چوٹیاں سر کرلی ہیں اور  نائلہ کیانی 8 ہزار میٹر سے بلند 12 چوٹیاں سر کرنے والی پاکستان کی پہلی اور واحد خاتون ہیں جن کی نظریں  اب 8 ہزار میٹر سے بلند تمام چوٹیاں سر کرنے پر مرکوز ہیں۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More