Newspulse - نیوز پلس
پاکستان، سیاست، کھیل، بزنس، تفریح، تعلیم، صحت، طرز زندگی ... کے بارے میں تازہ ترین خبریں

پاکستانی کرکٹ ٹیم کی تیسرے ٹی ٹوئنٹی میچ میں شاندار فتح

ابتدائی 10 اوورز میں ہی 100 کا ہندسہ عبور کر لیا

سنچورین (نیوزپلس) قومی کرکٹ ٹیم نے سنیچورین میں کھیلے گئے تیسرے ٹی ٹوئینٹی میچ میچ میں سوؤتھ افریقہ کو بچھاڑ کر تاریخی فتح سمیٹی ۔ کپتان بابر اعظم کی شاندار سنچری اور محمد رضوان کی نصف سنچری کی بدولت ٹی ٹوئنٹی میچ میں ریکارڈ ہدف عبور کرتے ہوئے جونبی افریقہ کو 9 وکٹوں سے شکست دے دی۔

قومی ٹیم نے جنوبی افریقہ کی جانب سے دیا گیا 204 رنز کا ہدف 18ویں اوور میں حاصل کرلیا۔

سنچورین میں کھیلے جارہے اس میچ میں پاکستان نے جنوبی افریقہ کے خلاف ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کرنے کا فیصلہ کیا۔

قومی ٹیم کے کپتان کا یہ فیصلہ اس وقت غلط ثابت ہوا جب جنوبی افریقی اوپنرز نے بغیر کوئی وکٹ گنوائے ابتدائی 10 اوورز میں ہی 100 کا ہندسہ عبور کر لیا۔

اننگز کے گیارہوں اوور میں آئیڈن مارکرم 63 رنز کی دھواں دھار اننگز کھیل کر آؤٹ ہوئے لیکن اس کے باوجود ہوم ٹیم کے اسکور بڑھنے کی تیزی کم نہ ہوئی۔

ایک کے بعد ایک بیٹسمین وکٹ پر آتا گیا اور اپنا حصہ ڈالتا گیا اور اس طرح جنوبی افریقہ نے بورڈ پر 203 رنز کا پہاڑ جیسا ٹوٹل سجا دیا۔

مارکرم کے علاوہ جنوبی افریقہ کی جانب سے یانیمن ملان نے 55، وینڈر ڈوسن نے 34، جارج لِنڈا نے 22 اور ہینرچ کلاسین نے 15 رنز کی اننگز کھیلی۔

پاکستان کی جانب سے محمد نواز نے دو جبکہ حسن علی، فہیم اشرف اور شاہین آفریدی نے ایک، ایک وکٹ حاصل کی۔

ہدف کے تعاقب میں ان فارم محمد رضوان اور کپتان بابر اعظم نے افریقن ٹیم کو ایسے بچھاڑا کہ ان کی جانب 204 رنز کا دیا گیا ہدف بھی ہوم ٹیم کے لیے کم پڑ گیا۔

کپتان بابر اعظم نے 122 رنز کی دھواں دار کھیلی ،بابر اعظم کی سینچری میں 11 چوکے جبکہ 4 چھکے شامل ہیں جبکہ محمد رضوان نے بھی عمدہ بیٹنگ کا مظاہرہ کرتے ہئوے 73 رنز کی ناقابل شکست اننگز کھیلی۔

میچ کے اختتامی لمحات میں 197 رنز کی پارٹنرشپ بنا کر بابر اعظم آؤٹ ہوئے، تاہم فخر زمان نے 2 گیندوں پر 2 چوکے لگا کر ٹیم کو جیت دلوائی۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More