Newspulse - نیوز پلس
پاکستان، سیاست، کھیل، بزنس، تفریح، تعلیم، صحت، طرز زندگی ... کے بارے میں تازہ ترین خبریں

بابر اعظم آئی سی سی کے نمبر ون بیٹسمین بننے والے پاکستانی چوتھے بلے باز بن گئے

ظہیر عباس،جاوید میاں داد اور محمد یوسف آئی سی سی کا عزاز اپنے نام کر چکے

اسلام اآباد (نیوزپلس) بابر اعظم آئی سی سی کی نمبر ون پوزیشن پر پہنچنے والے چوتھے پاکستانی بلےباز بن گئے ہیں اس سے قبل یہ اعزاز ایشین بریڈ مین ظہیر عباس،سابق کپتان جاوید میاں داد جبکہ سابق بلے باز محمد یوسف بھی آئی سی سی کا یہ اعزاز اپنے نام کر چکے ہیں جبکہ بابر اعظم کو یہ منفرد اعزاز حاصل ہے کہ وہ واحد کپتان ہیں کہ جنہوں نے کرکٹ کے تینوں فارمیٹ میں سنیچریاں داغی ہیں ۔

یہاں یہ بات یاد رہے کہ 2003 کے بعد 18 برس بعد کوئی قومی کرکٹر یہ اعزاز اپنے نام کرنے میں کامیاب رہا ۔

قبل ازیں ایشین بریڈ میں ظہیر عباس نے ورلڈکپ 1983 میں نیوزی لینڈ کے خلاف میچ میں 103 رنز کی ناقابل شکست اننگز کھیلنے پر عالمی درجہ بندی میں پہلی پوزیشن حاصل کی تھی، پھر جاوید میانداد نے ورلڈکپ 1987 میں سری لنکا کے خلاف 103 رنز بناکر یہ اعزاز حاصل کیا تھا۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More