Newspulse - نیوز پلس
پاکستان، سیاست، کھیل، بزنس، تفریح، تعلیم، صحت، طرز زندگی ... کے بارے میں تازہ ترین خبریں

پاکسان نے معرکہ حق میں تاریخی فتح پر بھارتی جارحیت اور جھوٹ کو بے نقاب کرنے کے لئے ڈوزیئر جاری کر دیا

پاکسان نے معرکہ حق میں تاریخی فتح پر بھارتی جارحیت اور جھوٹ کو بے نقاب کرنے کے لئے ڈوزیئر جاری کر دیا

آپریشن بنیان مرصوص کے حقائق سیٹلائیٹ تصاویر پہلگام فالس فلیگ پر مستند عالمی میڈیا رپورٹس بھی ڈوزیئر کا حصہ ہیں

پاکستان نے معرکہ حق میں تاریخی فتح پر بھارتی جارحیت اور جھوٹ کو بے نقاب کرنے کے لئے ڈوزیئر جاری کر دیا۔

رپورٹ کے مطابق ذرائع نے کہا کہ ڈوزیئرمیں آپریشن بنیان مرصوص میں تاریخی کامیابی، پہلگام فالس فلیگ اوربھارتی جارحیت کےناقابل تردیدشواہد پیش کیے گئےہیں۔

آپریشن بنیان مرصوص کےحقائق، سیٹلائٹ تصاویر، پہلگام فالس فلیگ پر مستندبین الاقوامی میڈیارپورٹس بھی ڈوزیئر کاحصہ ہیں۔

ذرائع کے مطابق ڈوزیئر کے متن کے مطابق:- پاکستان امن کاعلمبردار ہےاور اپنی سالمیت کاہرقیمت پردفاع کرےگا۔

ڈوزیئر میں پہلگام فلیگ کے بعد بھارتی میڈیا اور را سے منسلک سوشل میڈیا اکاؤنٹس کی پاکستان مخالف منظم مہم اور فیک نیوز کے ناقابل ترید شواہد پیش کئے گئے ہیں۔

بھارتی جنگجو میڈیا نے پہلگام فالس فلیگ کے فوری بعد جھوٹی خبریں پھیلائیں اور گمراہ کن پروپیگنڈا کرکےجنگ کاماحول بنایا، بین الاقوامی میڈیا حتی کہ بھارتی سیاستدانوں اور عوام نےپہلگام فالس فلیگ اور بھارتی میڈیا کے گھناؤنےکردارپرسوالات اٹھائے۔

ڈوزیئرمیں پاکستان کی جانب سے بھارت کوپہلگام واقعہ کی شفاف تحقیقات کیلئےمخلصانہ کاوشوں کا بھی ذکرہے، بھارتی جارحیت اور بزدلانہ حملے میں معصوم پاکستانی بچے، عورتیں اورشہری شہید ہوئے۔

ذرائع نے کہا کہ بھارتی جارحیت کے تمام شواہد ڈوزیئرمیں پیش کیےگئے ہیں،پاکستان نے اپنے دفاع اور بھارتی جارحیت کے جواب میں آپریشن بنیان مرصوص کا آغاز کیا۔

آپریشن بنیان مرصوص نے بھارت کو دھول چٹا دی اوربھارتی عزائم کو خاک میں ملا دیا، پاکستان نے بھارتی جارحیت کے جواب میں صرف بھارتی ملڑی ٹارگٹس کو نشانہ بنایا۔

صرف ان بھارتی ٹارگٹس کو نشانہ بنایا گیا جہاں سے نہتے اور معصوم پاکستانیوں پرحملے کیے گئے، ڈوزیئرمیں بھارتی نقصانات کی تفصیل ناقابل تردید شواہد کے ساتھ پیش کی گئی ہے۔

سفارتی محاذ  پر بھی کامیابی حاصل کر لی ہے پاکستان نے بھارتی جارحیت کو شواہد سے بے نقاب کیا ہے پاکستان نے سچائی اور حقائق بیان کر کے بھارتی جھوٹ اور گمراہ کن پروپیگنڈا کو زمین بوس کر دیا ہے۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More