Newspulse - نیوز پلس
پاکستان، سیاست، کھیل، بزنس، تفریح، تعلیم، صحت، طرز زندگی ... کے بارے میں تازہ ترین خبریں

وزیر اعظم عمران خان کا ملک بھر میں مہنگائی پر قابو پانے کے لئے ہنگامی اقدامات اٹھانے کا فیصلہ

وزیراعظم عمران خان مہنگائی روکنے کے صوبائی حکومتوں کے اقدامات سے غیر مطمئن نظر آ رہے ہیں

اسلام آباد (نیوز پلس) وزیر اعظم عمران خان کا ملک بھر میں مہنگائی پر قابو پانے کے لئے ہنگامی اقدامات اٹھانے کا فیصلہ سامنے آیا ہے۔ وزیراعظم عمران خان مہنگائی روکنے کے صوبائی حکومتوں کے اقدامات سے غیر مطمئن نظر آ رہے ہیں جس کے باعث آج اعلی سطح کا اجلاس طلب کیا گیا ہے، وزیر اعظم مہنگائی سے متعلق فیصلے صوبائی حکومتوں کی مشاورت سے کریں گے۔اجلاس میں صوبوں کے وزرائے اعلیٰ کو بھی شرکت کی ہدایت کی گئی ہے، وزیراعظم کی زیر صدارت اجلاس میں وفاقی حکام بھی شریک ہوں گے، اجلاس میں صوبائی حکومتوں کے امور سے متعلق بھی کئی فیصلے کئے جائیں گے، مہنگائی سے متعلق وزرائے اعلیٰ کی مشاورت کرنے کا وفاقی کابینہ نے فیصلہ کیا تھا۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More