Newspulse - نیوز پلس
پاکستان، سیاست، کھیل، بزنس، تفریح، تعلیم، صحت، طرز زندگی ... کے بارے میں تازہ ترین خبریں

وزیر اعظم عمران خان نے کراچی کی صورتحال پر نوٹس لے لیا

تمام صوبائی اراکین اسمبلی کو اپنے حلقوں میں رہنے کی ہدایت

اسلام آباد (نیوز پلس)وزیرِ اعظم عمران خان نے کراچی کی صورتحال کا نوٹس لیتے ہوئے کراچی کے تمام ارکانِ اسمبلی کو عیداور یوم آزادی کے موقع پر اپنے حلقوں میں رہنے کی ہدایت کردی۔وزیر اعظم کا کہنا ہے کہ وفاقی حکومت کراچی کے دہائیوں پرانے مسائل کے حل کے لیے جامع پیکج بنارہی ہے، تمام ارکانِ اسمبلی کراچی کے عوام کو ہر ممکن مدد اور تعاون فراہم کریں۔واضح رہے شہر میں دو روزہ طوفانی بارش کے باعث تباہی کے مناظر نظر آنے لگے۔شہر کے بیشتر علاقے ندی نالوں کا منظر پیش کرنے لگے کئی علاقوں میں کرنٹ لگنے اور دیگر حادثات میں 12افراد جاں بحق ہوگئے جبکہ کئی جگہ قربانی کیلئے لائے گئے جانور بھی ہلاک ہوئے۔شدید بارش کے باعث آئی آئی چندریگر روڈ، شارع فیصل، ٹیپوسلطان سگنل سے بلوچ کالونی اور کارساز جانے والی سڑک زیر آب آنے سے ایمبولینسس سمیت متعدد گاڑیاں پھنس گئیں۔برساتی ریلا گزرنے سے کورنگی کاز وے ٹوٹ گیا جس کے باعث کورنگی کراسنگ کا شہر سے رابطہ منقطع ہو گیا۔بارش کے باعث کئی علاقوں میں ہفتے کی شام سے بجلی غائب ہے، گھرو ں میں نمازِ عید کی تیاری کے لیے بھی پانی نہیں رہا۔بجلی کی طویل بندش نے عید کے موقع پر عوام کو شدید مشکلات سے دو چار کر دیا ہے

Leave A Reply

Your email address will not be published.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More