Newspulse - نیوز پلس
پاکستان، سیاست، کھیل، بزنس، تفریح، تعلیم، صحت، طرز زندگی ... کے بارے میں تازہ ترین خبریں

وزیراعظم عمران خان اسلام آباد کے انٹرنیشنل ایئرپورٹ پہنچنے پر فقید المثال استقبال

"ہیرو میرا ہیرو"کہتے ہزاروں کی تعداد میں پاکستان تحریک انصاف کے کارکنوں کا جم غفیر ایئرپورٹ پر اپنے قائد اور وزیراعظم کے استقبال کیلئے موجودتھے

اسلام آ باد (نیوز پلس)عالمی فورم پر پاکستان کی بہترین نمائندگی کرنے اور مسئلہ کشمیر کواحسن انداز سے اُجاگر کرنے کے بعد وزیراعظم عمران خان اسلام آباد کے انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر پہنچے۔ "ہیرو میرا ہیرو” کہتے ہزاروں کی تعداد میں پاکستان تحریک انصاف کے کارکنوں کا جم غفیر ایئرپورٹ پر اپنے قائد اور وزیراعظم کے استقبال کیلئے موجود تھا وزیر اعظم عمران خان اور پاکستان زندہ باد کے نعرے، ایئرپورٹ پر پارٹی کارکنان سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم عمران خان نے اقوام متحدہ میں کشمیر کا مقدمہ پیش کرنے کی ہمت دینے کے لیے دعا کرنے پر میں پوری قوم بالخصوصی اہلیہ بشریٰ بی بی کے مشکور ہیں۔انہوں نے کہا کہ دنیا کشمیریوں کے ساتھ ہو یا نہ ہو لیکن پاکستانی کشمیریوں کے ساتھ ہیں، یہ جہاد ہے کیونکہ ہم نے اللہ تعالیٰ کو خوش کرنا ہے۔وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ پاکستانیوں کو مایوس ہونے کی ضروت نہیں ہے، ہمیں جدوجہد کرنی ہے اور کشمیری اپنی جدوجہد کرکے ایک دن آزادی حاصل کرلیں گے۔وزیر اعظم کا مزیدکہنا تھا کہ میں کشمیریوں کا سفیر ہوں، پوری دنیا کے سامنے اس مودی اور فاشسٹ حکومت کو بے نقاب کرتے رہیں گے۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More