Newspulse - نیوز پلس
پاکستان، سیاست، کھیل، بزنس، تفریح، تعلیم، صحت، طرز زندگی ... کے بارے میں تازہ ترین خبریں

یمن کے حوثی باغیوں کا ہزاروں کی تعداد میں سعودی فوجیوں کو پکڑنے اور ہلاک کرنے کا دعویٰ

ڈرون، میزائل اور فضائی دفاعی نظام کی مدد سے کیے جانے والے حملے میں دشمن فوج کی تین بریگیڈز کو تباہ کیا گیا۔حوثی ترجمان

صنعا(نیوز پلس / مانیٹرنگ ڈیسک) یمن کے حوثی باغیوں نے ہزاروں کی تعداد میں سعودی فوجیوں کو پکڑنے اور ہلاک کرنے کا دعویٰ کیا ہے۔ غیر ملکی خبر رساں اداروں کے مطابق یمن کے حوثی باغیوں کا دعویٰ ہے کہ انہوں نے سعودی قصبے نجران کے قریب بڑی کارروائی کرتے ہوئے سعودی فوجیوں کو حراست میں لیا اور کارروائی کے دوران سعودی فوج کو بھاری جانی نقصان بھی ہوا۔حوثی باغیوں کے ترجمان کا کہنا تھا کہ ڈرون، میزائل اور فضائی دفاعی نظام کی مدد سے کیے جانے والے حملے میں دشمن فوج کی تین بریگیڈز کو تباہ کیا گیا۔حوثی ترجمان نے نے کہاکہ گرفتار کیے گئے سعودی فوجیوں میں بڑی تعداد میں سعودی افسران بھی شامل ہیں جب کہ سعودی فوج کے زیر استعمال بکتر بند گاڑیوں کو بھی تحویل میں لے لیا گیا ہے۔یمن کے حوثی باغیوں کا کہنا ہے کہ گرفتار کیے گئے سعودی فوجیوں کو سعودی فضائی حملوں سے محفوظ رکھنے کے لیے نامعلوم مقام پر منتقل کر دیا گیا ہے۔تاہم ابھی تک سعودی حکام کی جانب سے تاحال حوثی باغیوں کے دعوے کی تصدیق یا تردید نہیں کی گئی ہے۔
یاد رہے کہ حالیہ دنوں میں یمنی حوثی باغیوں کی جانب سے سعودی عرب پر حملوں میں تیزی دیکھنے میں آئی ہے اور 14 ستمبر کو سعودی عرب کی سرکاری آئل ریفائنری پر ہونے والے حملے کی ذمہ داری بھی حوثی باغیوں نے قبول کی تھی تاہم سعودی عرب اور امریکا نے ان حملوں کا الزام ایران پر عائد کیا تھا۔حوثی باغیوں نے اپنے ایک پیغام میں کہا تھا کہ اگر سعودی عرب اور اس کے اتحادیوں نے حملے بند نہ کیے تو اس پر حملے کئے جائیں گے

Leave A Reply

Your email address will not be published.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More