Newspulse - نیوز پلس
پاکستان، سیاست، کھیل، بزنس، تفریح، تعلیم، صحت، طرز زندگی ... کے بارے میں تازہ ترین خبریں

وزیراعظم اور فیلڈ مارشل کی سعودی ولی عہد سے ملاقات، خطے کی سیکیورٹی سمیت اہم امور پر گفتگو

وزیراعظم اور فیلڈ مارشل کی سعودی ولی عہد سے ملاقات، خطے کی سیکیورٹی سمیت اہم امور پر گفتگو

وزیرِ اعظم محمد شہباز شریف کا دو روزہ دورہِ سعودی عرب، ولی عہد کی جانب سے دیئے گئے خصوصی ظہرانے میں شرکت

وزیراعظم محمد شہباز شریف نے مکہ میں عمرہ ادائیگی کے بعد ولی عہد محمد بن سلمان کے ظہرانے مین شرکت کی ولی عہد نے وزیراعظم کا شاندار استقبال کیا ولی عہد کی وزیراعظم اور آرمی چیف سے خصوصہی ملاقات بھی ہوئی۔

 مکہ مکرمہ:  وزیر اعظم نے شاہی دیوان میں ولی عہد و وزیرِ اعظم سعودی عرب شہزادہ محمد بن سلمان بن عبدالعزیز آل سعود کی جانب سے دئیے گئے خصوصی ظہرانے میں بطور مہمانِ خاص شرکت کی،ولی عہد سعودی عرب نے وزیرِ اعظم کا خصوصی استقبال کیا اور خود گاڑی چلا کر وزیرِ اعظم کو ظہرانے میں شرکت کیلئے لے کر گئے،

ظہرانے میں سعودی ولی عہد نے وزیرِ اعظم محمد شہباز شریف کا بھرپور استقبال کیا اور دونوں رہنماؤں کے مابین غیر رسمی گفتگو ہوئی،ظہرانے میں مشرق وسطی کے اہم رہنماؤں سمیت سعودی کابینہ کے ارکان اور اعلی سعودی سول و عسکری قیادت شریک تھے،

وزیرِ اعظم نے سعودی ولی عہد کی جانب سے شاندار استقبال اور ظہرانے میں بطور مہمان خاص شرکت کی، پاکستان و سعودی عرب کے دیرنہ برادرانہ تعلقات اور وزیرِ اعظم کی قیادت میں پاکستان کی سفارتی کامیابیوں کا مظہر ہے۔

ظہرانے میں سعودی ولی عہد نے وزیرِاعظم محمد شہباز شریف کا بھرپور استقبال کیا اور دونوں رہنماؤں کے مابین غیر رسمی گفتگو ہوئی۔

ظہرانے میں مشرق وسطی کے اہم رہنماؤں سمیت سعودی کابینہ کے ارکان اور اعلی سعودی سول و عسکری قیادت موجود تھی۔

بعدازاں وزیراعظم شہباز شریف اور سعودی ولی عہد محمد بن سلمان کے درمیان اہم ملاقات ہوئی جس میں فیلڈ مارشل سید عاصم منیر، وفد کے ارکان اور سعودی آرمی چیف بھی موجود تھے۔ دونوں رہنماوٴں نے عوام کی امنگوں کے مطابق اسٹریٹجک شراکت داری کو مزید بلند کرنے پر اتفاق کیا۔

وزیراعظم آفس سے جاری کردہ اعلامیے کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف اور ولی عہد محمد بن سلمان کے وفود کے ہمراہ تفصیلی ملاقات میں پاکستان اور مملکت سعودی عرب کے درمیان گہرے، اسٹریٹجک اور برادرانہ تعلقات کا اعادہ کیا گیا۔

شہباز شریف نے پاک بھارت کشیدگی کے دوران مملکت کے فعال کردار اور امن و استحکام کو فروغ دینے کو سراہا اور کہا کہ جنوبی ایشیا میں پائیدار امن صرف بات چیت کے ذریعے ہی ممکن ہے۔

دونوں رہنماوٴں نے غزہ کی سنگین انسانی صورتحال پر بات چیت کی اور بین الاقوامی برادری پر اخلاقی اور قانونی ذمہ داریوں کو پورا کرنے پر زور دیا، مسئلہ فلسطین کے منصفانہ اور پائیدار حل کے لیے اپنی غیر متزلزل حمایت کا اعادہ کیا۔

وزیر اعظم شہباز شریف نے سیاسی، اقتصادی اور سیکیورٹی کے شعبوں میں دوطرفہ تعاون کی بڑھتی ہوئی رفتار پر اطمینان کا اظہار کیا۔ دونوں رہنماوٴں نے عوام کی امنگوں کے مطابق اسٹریٹجک شراکت داری کو مزید بلند کرنے پر اتفاق کیا۔

سعودی ولی عہد نے وزیراعظم کی جلد از جلد پاکستان کا سرکاری دورہ کرنے کی دعوت قبول کر لی۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More