Newspulse - نیوز پلس
پاکستان، سیاست، کھیل، بزنس، تفریح، تعلیم، صحت، طرز زندگی ... کے بارے میں تازہ ترین خبریں

نائب وزیراعظم و وزیرِ خارجہ اسحاق ڈار کی امیر جماعتِ اسلامی بنگلہ دیش ڈاکٹر شفیق الرحمن سے ملاقات

نائب وزیراعظم و وزیرِ خارجہ اسحاق ڈار کی امیر جماعتِ اسلامی بنگلہ دیش ڈاکٹر شفیق الرحمن سے ملاقات

                                نائب وزیراعظم و وزیرِ خارجہ سینیٹر محمد اسحاق ڈار کی امیر جماعتِ اسلامی بنگلہ دیش ڈاکٹر شفیق الرحمن سے ملاقات ہوئی ہے۔

                                  دفتر خارجہ کے مطابق ملاقات امیرِ جماعتِ اسلامی ڈاکٹر شفیق الرحمن کی رہائش گاہ پر ہوئی، جہاں وہ دل کے آپریشن کے بعد صحت یاب ہو رہے ہیں۔ اس موقع پر نائب وزیراعظم نے وزیراعظم پاکستان اور اپنی جانب سے ڈاکٹر شفیق الرحمن کی صحت و سلامتی کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔

                                 سینیٹر اسحاق ڈار نے ڈاکٹر شفیق الرحمن کی سیاست، تعلیم اور سماجی بہبود کے میدانوں میں مثبت خدمات کو سراہ

                                ملاقات کے موقع پر جماعت اسلامی کے نائب امیر ڈاکٹر سید عبداللہ محمد طاہر اور دیگر رہنما بھی ملاقات میں موجود تھے۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More