میں شادی نہیں کرنا چاہتی تھی، فریال محمود
پاکستان شوبز انڈسٹری کی وراسٹائل اداکارہ فریال محمود نے نجی زندگی کے بارے میں ایک بار پھر راز افشاں کر دئیے۔
حال ہی میں اداکارہ فریال محمود نے ایک انٹرویو کے دوران نجی زندگی اور شادی و طلاق کے موضوع پر کھل کر اظہار خیال کیا۔
انٹرویو کے دوران اداکارہ کا کہنا تھا کہ دراصل میں اور شوہر اس وقت شادی کیلئے تیار نہیں تھے، میرا اس وقت ایسا کوئی ارادہ نہیں تھا لیکن والدین کی وجہ سے جلد شادی کرنا پڑی۔
فریال نے بتایا کہ کورونا آنے کے بعد شوہر دانیال راحیل کی والدہ نے صحت کے مسائل کا خوف ظاہر کرتے ہوئے بیٹے کی شادی کی خواہش ظاہر کی، جس وجہ سے مجھے جلد شادی کیلئے ہاں کرنا پڑی۔
اداکارہ کا کہنا تھا کہ اس وقت میں ذہنی طور پر بھی شادی کے لئے تیار نہیں تھی اگر میں اب شادی کرتی تو بہتر تھا اب میری عمر اچھی ہو چکی ہے ۔