Newspulse - نیوز پلس
پاکستان، سیاست، کھیل، بزنس، تفریح، تعلیم، صحت، طرز زندگی ... کے بارے میں تازہ ترین خبریں

مسلم ملک "کوسوو” نے اسرائیل کے ساتھ باقاعدہ سفارتی تعلقات قائم کر لئے

وزرائے خارجہ نے سفارتی تعلقات کی بحالی سے متعلق معاہدے پر دستخط کیے

کوسوو (نیوزپلس) یورپی مسلم اکثریتی ملک کوسوو نے اسرائیل کے ساتھ باقاعدہ سفارتی تعلقات قائم کرلیے ہیں ۔غیر ملکی خبر ایجنسی کے مطابق کوسوو کی وزیرخارجہ نے سفارتی تعلقات کے قیام سے متعلق معاہدے پر دستخط کے لیے آج اسرائیل جانا تھا تاہم کورونا کے باعث سفری پابندی کی وجہ سے یہ تقریب ورچوئل کرناپڑی۔


ورچوئل تقریب کے دوران دونوں ممالک کے وزرائے خارجہ نے سفارتی تعلقات کی بحالی سے متعلق معاہدے پر دستخط کیے۔ رپورٹ کے مطابق کوسوو نے مقبوضہ بیت المقدس (یروشلم) کو اسرائیل کا دارالحکومت تسلیم کرنے کا بھی فیصلہ کیا ہے جس کے بعد وہ وہاں اپنا سفارت خانہ کھولنے والا پہلا مسلم ملک ہوگا۔

خیال رہےکہ یورپی مسلم اکثریتی ملک کوسوو نے گذشتہ سال ستمبر میں اسرائیل کو تسلیم کرنے کا اعلان کیا تھا۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More