Newspulse - نیوز پلس
پاکستان، سیاست، کھیل، بزنس، تفریح، تعلیم، صحت، طرز زندگی ... کے بارے میں تازہ ترین خبریں

مارچ میں بیرونی سرمایہ کاری 10کروڑ 57لاکھ ڈالر کم ہوئی، سٹیٹ بینک

مارچ میں بیرونی سرمایہ کاری 10کروڑ 57لاکھ ڈالر کم ہوئی، سٹیٹ بینک

مالی سال کے 9ماہ میں بیرونی سرمایہ کاری 19فیصد کم ہو کر ایک ارب 30کروڑ ڈالر رہی،اعداوشمار

کراچی:  سٹیٹ بینک نے کہا ہے کہ ملک میں مارچ میں بیرونی سرمایہ کاری 10کروڑ 57لاکھ ڈالر کم ہوئی ہے۔ مرکزی بینک کی جانب سے جاری اعداد و شمار کے مطابق مارچ میں نجی شعبے میں ایک کروڑ 4لاکھ ڈالر کی سرمایہ کاری ہوئی۔ مارچ میں بیرونی سرمایہ کاروں نے سرکاری شعبے سے 11کروڑ 61لاکھ ڈالر نکالے۔

مالی سال کے 9ماہ میں بیرونی سرمایہ کاری 19فیصد کم ہو کر ایک ارب 30کروڑ ڈالر رہی۔ نجی شعبے سے 9ماہ میں بیرونی سرمایہ کاری 8.8فیصد کم ہو کر ایک ارب 37کروڑ ڈالر رہی۔ بیرونی سرمایہ کاروں نے سٹاک مارکیٹ سے 9ماہ میں 26کروڑ 89لاکھ ڈالر نکالے۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More