مادری زبانوں کے عالمی دن کے سلسلے میں پختون کلچر ایسوسی ایشن کا اسلام آباد میں بھیٹک
اسلام آباد: (رپورٹ: وقار علی شاہ دریاب ) مادری زبانوں کے عالمی دن کے سلسلے میں پختون کلچر ایسوسی ایشن کی زیراہتمام اسلام آباد میں ایک خصوصی تقریب کا اہتمام کیا گیا۔
اس موقع پر پشتو کے معروف شعراء رحمت شاہ سائل اور فضل سبحان عابد تقریب کے مہمانان خصوصی تھے جبکہ نامور گلوکار نعیم خان توری بطور اعزازی مہمان شریک ہوئے۔ نوجوان صحافی، گلوکار اور شاعر وقارعلی شاہ دریاب نے اس موقع پر نظامت کے فرائض سرانجام دیئے۔
پختون کلچر ایسوسی ایشن کے صدر شعیب یوسفزئ نے تقریب میں شریک تمام ساتھیوں کو خوش آمدید کہا اور مادری زبانوں کی اہمیت پر روشنی ڈالی۔
اس کے علاوہ نعیم خان توری اور آر ڈی خان سمیت وقار علی شاہ نے مختلف غزلیں، گیت اور ٹپے گنگنا کر شرکاء کو محظوظ کیا۔ اس موقع پر تنظیم کے سیکرٹی خزانہ نے عید کے بعد ایک خصوصی شام غزل منانے کا بھی اعلان کیا۔
خصوصی مہمانان رحمت شاہ سائل اور فضل سبحان عابد نے تنظیم کے کاوشوں کو سراہا اور آج کی شام کو یادگار قرار دیا۔ بقول رحمت شاہ سائل، اسلام آباد میں انڈس کلچر فورم کے تین روزہ ادبی میلے کے اختتام کے بعد پختون کلچر ایسوسی ایشن کی نشست سحر انگیز رہی۔