Newspulse - نیوز پلس
پاکستان، سیاست، کھیل، بزنس، تفریح، تعلیم، صحت، طرز زندگی ... کے بارے میں تازہ ترین خبریں

عمران نیازی کو سب سے بڑا خطرہ اپنے کرائے کے ترجمانوں سے ہے۔طلال چوہدری

کرائے کے حکومتی ترجمان جتنا مرضی جھوٹ بول لیں سلیکٹڈ وزیر اعظم مائنس ون ہوچکے

اسلام آباد(نیوز پلس)پاکستان مسلم لیگ (ن) کے سینئر رہنماء طلال چوہدری نے کہاہے کہ کرائے کے حکومتی ترجمان جتنا مرضی جھوٹ بول لیں سلیکٹڈ وزیر اعظم مائنس ون ہوچکے،عمران نیازی کو سب سے بڑا خطرہ اپنے کرائے کے ترجمانوں سے ہے جو مائنس کرانے کے بعد سب سے پہلے بھاگیں گے۔ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان کے بیان پر ردِ عمل دیتے ہوئے طلال چوہدری نے کہا کہ فردوس باجی اپوزیشن نہیں پورا پاکستان سلیکٹڈ کو وزیراعظم ماننے کو تیار نہیں ہے۔ ترجمان جتنا جھوٹ بولیں، شور مچائیں سلیکٹڈ وزیراعظم نے مائنس ون ہونا نہیں بلکے ہو چکا ہے۔انہوں نے کہا کہ جس وزیراعظم کی نااہلی کی وجہ سے ملکی معیشت، کاروبار، روزگار اور روٹی بند ہو گئی ہو اُس کا مائنس ہونا ہی ملک کے وسیع تر مفاد میں بہتر ہے۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More