Newspulse - نیوز پلس
پاکستان، سیاست، کھیل، بزنس، تفریح، تعلیم، صحت، طرز زندگی ... کے بارے میں تازہ ترین خبریں

علی ظفر ہتک عزت کا کیس جیت گئے، عدالت کا میشا شفیع کو 50 لاکھ روپے حرجانہ ادا کرنے کا حکم

علی ظفر ہتک عزت کا کیس جیت گئے، عدالت کا میشا شفیع کو 50 لاکھ روپے حرجانہ ادا کرنے کا حکم

سیشن کورٹ لاہور نےگلوکار علی ظفر کے میشا شفیع کے خلاف ہتک عزت کیس کا فیصلہ سنادیا۔عدالت نے گلوکارہ میشا شفیع کو 50 لاکھ روپے ہرجانےکا حکم دے دیا۔

علی ظفر نے جنسی ہراسانی کے الزامات لگانے پر میشا شفیع کے خلاف 100 کروڑ  روپے ہرجانےکا دعویٰ دائر کیا تھا۔عدالت نے  میشا شفیع کو  ہراسانی سے متعلق سوشل میڈیا پر پوسٹ کرنے سے بھی روک دیا۔

خیال رہےکہ میشا شفیع نے علی ظفر پر جنسی ہراساں کرنے کا الزام عائدکیا تھا۔ علی ظفر نے 2018 میں میشا شفیع کے خلاف ہرجانےکا دعویٰ دائر کیا تھا۔کیس میں  مجموعی طور  پر 20 گواہوں کے بیانات قلمبند کیےگئے اور 284 پیشیاں ہوئیں، اس دوران 9 ججز کے تبادلے ہوئے۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More