شہیر آفریدی نے بھارتی حریف باکسر کو ناک آؤٹ کر دیا
سندھ پولیس کے کماندو شہیر آفریدی نے بھارتی باکسر ترجوت سنگھ باوا کو چوتھے راؤنڈ میں ناک آؤٹ کر دیا
پاکستانی باکسر شہیر آفریدی نے بھارتی حریف کو شکست دی دی
رپورٹ کے مطابق تھائی لینڈ میں ہونے والے پاک بھارت باکسنگ مقابلے میں پاکستانی باکسر نے بھارتی حریف کو شکست دے دی، شہیر آفریدی نے بھارتی باکسر ترجوت سنگھ باوا کوچوتھے راؤنڈ میں زیر کرکے فتح اپنے نام کر لی۔
تیسرے راؤنڈ میں ہی بھارتی باکسر ترجوت سنگھ باوا لڑکھڑا گئے تھے، چوتھے راؤنڈ میں ریفری نے بھارتی باکسر کی کی خراب حالت دیکھ کر مزید کھیل کو روک کر پاکستانی باکسر کو ٹیکنیکل ناک اؤٹ کی بنیاد پر فاتح قرار دے دیا۔
مڈل ویٹ کیٹیگری میں شہییر آفریدی کی یہ 18ویں فائٹ تھی اس کامیابی کے بعد سندھ پولیس سے تعلق رکھنے والے کمانڈو شہیر آفریدی دنیا کے 50 بہترین باکسر میں شامل ہو گئے ہیں۔
شہیر آفریدی نے اب تک 18 مقابلے لڑے، 16 میں کامیاب رہے ، ایک ہارے اور ایک برابر رہا جبکہ ان کے بھارتی حریف ترجوت سنگھ باوا پروفیشنل باکسنگ میں اب تک ناقابل شکست تھے۔
وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے شہیر آفریدی کو بھارتی باکسر کو ہرانے پر مبارکباد دی اور ان کے لیے حکومت سندھ کی جانب سے انعامات کا اعلان کیا۔
سید مراد علی شاہ نے سندھ پولیس کو شہیر آفریدی پر فخر ہے شہیر آفریدی نے بھارتی حریف کو ناک آؤٹ کر کے سندھ اور پاکستان کا سر فخر سے بلند کر دیا۔
