Newspulse - نیوز پلس
پاکستان، سیاست، کھیل، بزنس، تفریح، تعلیم، صحت، طرز زندگی ... کے بارے میں تازہ ترین خبریں

سیکیورٹی فورسز کی بنوں میں کارروائی،6 خوارج ہلاک

سیکیورٹی فورسز کی بنوں میں کارروائی،6 خوارج ہلاک
سیکیورٹی فورسز ملک سے دہشت گردی کے مکمل خاتمے کے لیے پرعزم ہیں،آئی ایس پی آر

 

راولپنڈی:  خیبرپختونخوا کے ضلع بنوں میں سیکیورٹی فورسز نے خفیہ اطلاعات کی بنیاد پر کارروائی کی اور اس دوران 6 دہشتگرد  ہلاک جبکہ  4زخمی ہوگئے۔

 پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر)سے جاری بیان کے مطابق 23اور 24اپریل کی درمیانی شب سیکیورٹی فورسز نے ضلع بنوں میں خفیہ اطلاعات کی بنیاد پر دہشتگردوں کی موجودگی کی اطلاع پر آپریشن کیا۔بیان میں کہا گیا کہ کارروائی کے دوران سیکیورٹی فورسز نے موثر طریقے سے دہشتگردوں کے ٹھکانے کو نشانہ بنایا۔ آئی ایس پی آر نے بتایا کہ شدید فائرنگ کے تبادلے کے بعد 6 دہشتگرد ہلاک دئیے گئے اور اس دوران 4دہشتگرد زخمی ہوئے،

بنوں میں کارروائی کے حوالے سے بیان میں مزید کہا گیا کہ علاقے میں کلیئرنس اور سینیٹائزیشن آپریشن جاری ہے تاکہ کسی بھی چھپے ہوئے دہشت گرد کو انجام تک پہنچایا جا سکے۔

آئی ایس پی آر نے کہا کہ سیکیورٹی فورسز ملک سے دہشت گردی کے مکمل خاتمے کے لیے پرعزم ہیں۔واضح رہے کہ 21 اپریل کو سیکیورٹی فورسز نے خیبرپختونخوا میں 2مختلف کارروائیاں کرتے ہوئے انتہائی مطلوب دہشتگرد رنگ لیڈر ذبیح اللہ زکران سمیت 6دہشتگردوں کو ہلاک کر دیا تھا۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ نے بتایا تھا کہ 20اور 21اپریل کی درمیانی شب صوبہ خیبر پختونخوا میں دو الگ الگ آپریشن کیے، جس کے نتیجے میں 6 دہشتگرد مارے گئے تھے۔

اعلامیے کے مطابق دہشتگردوں کی موجودگی کی اطلاع پر سیکیورٹی فورسز نے ضلع شمالی وزیرستان کے علاقے رزمک میں آپریشن کیا، دوران کارروائی فورسز نے دہشتگردوں کے ٹھکانے کو موثر طریقے سے نشانہ بنایا، جس کے نتیجے میں 5دہشتگردوں کو ہلاک کر دیا گیا تھا۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More