Newspulse - نیوز پلس
پاکستان، سیاست، کھیل، بزنس، تفریح، تعلیم، صحت، طرز زندگی ... کے بارے میں تازہ ترین خبریں

سیکیورٹی فورسز نے جنوبی وزیرستان میں دہشت گرودں کا حملہ ناکام بنا دیا ، 10 خوارجی دہشت گرد ہلاک

سیکیورٹی فورسز نے جنوبی وزیرستان میں دہشت گرودں کا حملہ ناکام بنا دیا ، 10 خوارجی دہشت گرد ہلاک

ایک خود بمبار نے خود کو دھماکے سے اڑا دیا

جنوبی ویزرستان میں دہشت گردوں کا حملہ ناکام بناتے ہوئے فورسز نے جوابی کاروائی میں 10 دہشت گرد ہلاک کر دئیے جبکہ ایک خودکش بمبار بت خود کو دھماکے سے اڑا دیا۔

سیکیورٹی ذرائع کے مطابق جنوبی وزیرستان  اپر کی تحصیل جنڈولہ میں فوجی قلعے پر دہشت گردوں  نے حملہ کردیا، خودکش بمبار نے بارود سے بھری گاڑی قلعے کی دیوار سے ٹکرا دی، جس کے بعد حملہ آور قلعے کے اندر داخل ہوگئے۔

خودکش حملہ آور نے گاڑی میں بیٹھ کر ایف سی کیمپ کے قریب خود کو اڑایا، پاک فوج کے جوانوں نے 9 خارجیوں کو ہلاک کر دیا۔

سکیورٹی ذرائع کے مطابق علاقے میں سکیورٹی فورسز کا سرچ اینڈ کلیئرنس آپریشن جاری ہے۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More