سلامتی کونسل کا تمام ممالک سے دہشت گردی کے خلاف پاکستان کے ساتھ فعال تعاون کرنے کی اپیل
اسکول بس بس پر حملے کی مذدت کرتے ہوئے کہنا تھا کہ حملہ بزدلانہ اور سفاکانہ اقدام ہے
اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل نے خضدار میں اسکول بس پر حملے کی مذدت کرتے ہوئے کہنا تھا کہ حملہ بزدلانہ اور سفاکانہ اقدام ہے۔
اعلامیےمیں کہا گیا ہے کہ دہشت گردی کے تمام اقدامات مجرمانہ اور ناقابلِ جواز ہیں۔ امن و سلامتی کو درپیش خطرات کا ہر ممکن طریقے سے مقابلہ کرنا چاہیے۔ دہشت گردی کی تمام اقسام بین الاقوامی امن و سلامتی کے لیے سنگین خطرہ ہیں، منصوبہ سازوں اور مالی معاونین کو انصاف کے کٹہرے میں لانا ضروری ہے۔
سلامتی کونسل کے اعلامیے میں مزید کہا گیا ہے کہ تمام ممالک اپنی ذمہ داریوں کے مطابق پاکستان کے ساتھ فعال تعاون کریں۔ متاثرہ خاندانوں ، حکومت پاکستان اور پاکستانی عوام سے دلی ہمدردی ہے سلامری کونسل کے تمام ارکان زخمیوں کی جلد اور مکمل صحت یابی کے لئے دعا گو ہیں۔
