سابق عالمی نمبر ایک وینس ولیمز کا نیشنل بنک اوپن ٹینس ویمنز سنگلز ابتدائی راؤنڈ میں سفر تمام
مونٹریال
امریکی نامور ٹینس سٹار اور سابق عالمی نمبر ایک وینس ولیمز نیشنل بنک اوپن ٹینس ٹورنامنٹ میں خواتین کے سنگلز مقابلوں ابتدائی رائونڈ میں ہارکر ایونٹ سے باہر ہوگئیں ۔امریکہ کی میڈیسن کیز نے ویمنز سنگلز ابتدائی رائونڈ میں ہم وطن وینس ولیمز کو شکست دی ۔
وینس ولیمز نے وائلڈ کارڈ پر ایونٹ میں انٹری حاصل کی تھی۔ نیشنل بنک اوپن ٹینس ٹورنامنٹ کے کانٹے دار مقابلوں کا سلسلہ کینیڈا میں جاری ہے۔ منگل کو آئی جی اے سٹیڈیم مونٹریال میں کھیلے گئے خواتین کے سنگلز مقابلوں کے ابتدائی رائونڈ میں امریکہ کی میڈیسن کیز نے عمدہ کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے ہم وطن امریکی ٹینس سٹار وینس ولیمز کو سٹریٹ سیٹس میں 2-6 اور 5-7سے شکست دی اور دوسرے رائونڈ کے لئے کوالیفائی کرلیا۔
بشکریہ : اے پی پی