Newspulse - نیوز پلس
پاکستان، سیاست، کھیل، بزنس، تفریح، تعلیم، صحت، طرز زندگی ... کے بارے میں تازہ ترین خبریں

جنوبی ایشیا میں شدید گرمی سے بچوں کو صحت کے خطرات لاحق ہیں : یونیسیف

جنوبی ایشیا میں شدید گرمی سے بچوں کو صحت کے خطرات لاحق ہیں : یونیسیف

  

اقوام متحدہ

جنوبی ایشیا میں تین چوتھائی بچے شدید گرمی سے متاثر ہیں جبکہ عالمی سطح پر یہ تناسب تین میں سے ایک ہےاور اس سلسلے میں اقوام متحدہ کے ادارہ یونیسیف نے دنیا بھر میں حکام پر زور دیا ہے کہ وہ شدید گرم موسم سے متاثر بچوں کی مدد کے لیے مزید اقدامات کریں۔یونیسیف کی رپورٹ کے مطابق جیکب آباد سمیت سندھ کے کچھ حصوں میں گزشتہ جون کے دوران درجہ حرارت 40 درجے سینٹی گریڈ تک پہنچ گیا جس سے18 لاکھ افراد صحت کے قلیل اور طویل مدتی شدید خطرات سے دوچار ہوئے۔ رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ بارش کے موسم میں گرمی بچوں کے لیے صورتحال کو مزید خراب کر سکتی ہے جس کی وجہ یہ ہے کہ بچے درجہ حرارت کی تبدیلیوں کے ساتھ تیزی سے موافقت نہیں کر پاتے۔

یونیسیف کے اندازے کے مطابق مجموعی طور پر جنوبی ایشیا میں 18 سال سے کم عمر کے 76 فیصد یعنی 46 کروڑ بچے شدید گرمی کا سامنا کرتے ہیں جہاں ایک سال میں 83 یا اس سے زیادہ دن درجہ حرارت 35 ڈگری سینٹی گریڈ سے زیادہ ہوتا ہے۔جنوبی ایشیا میں رہنے والے بچوں کو اب پہلے سے کہیں زیادہ اور باربار ر شدید گرمی کی لہروں کا سامنا کرنا پڑے گا، جس کی بڑی وجہ ماحولیاتی تبدیلیاں ہیں۔ یونیسیف کے جنوبی ایشیا کے ریجنل ڈائریکٹر سنجے وجیسیکرا کے مطابق اعداد و شمار سے ظاہر ہوتا ہے کہ جنوبی ایشیا میں لاکھوں بچوں کی زندگیوں اور صحت کو گرمی کی لہروں اور بلند درجہ حرارت سے خطرات لاحق ہیں۔

یونیسیف کے 2021 کے چلڈرن کلائمیٹ رسک انڈیکس ( سی سی آر آئی ) کے مطابق افغانستان، بنگلہ دیش، بھارت، مالدیپ اور پاکستان میں بچے موسمیاتی تبدیلی کے اثرات کے ’’انتہائی زیادہ خطر ات‘‘ سے دوچار ہو سکتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ ہم خاص طور پر بچوں، چھوٹے بچوں، غذائیت کی کمی سے دوچار بچوں اور حاملہ خواتین کے بارے میں فکر مند ہیں کیونکہ انہیں ہیٹ سٹروک اور دیگر سنگین اثرات کا سب سے زیادہ خطرہ ہے۔

یونیسیف نے فرنٹ لائن ورکرز، والدین، خاندانوں، دیکھ بھال کرنے والے افراد اور مقامی حکام پر زور دیا کہ وہ زیادہ درجہ حرارت کے دوران بچوں کی حفاظت کریں اور اور انہیں شدید گرمی سے بچانے کے لئے احتیاطی تدابیر اختیار کریں جن میں شدید گرمی سے متاثر ہونے کی فوری تشخیص ، ابتدائی طبی امداد کے اقدامات سے آگاہی شامل ہیں۔

بشکریہ : اے پی پی

Leave A Reply

Your email address will not be published.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More