Newspulse - نیوز پلس
پاکستان، سیاست، کھیل، بزنس، تفریح، تعلیم، صحت، طرز زندگی ... کے بارے میں تازہ ترین خبریں

سابق شوہر اور میں ایک دوسرے کو ذہنی اذیت دیتے تھے، فریال محمود

سابق شوہر اور میں ایک دوسرے کو ذہنی اذیت دیتے تھے،  فریال محمود

معروف اداکارہ فریال محمود نے انکشاف کیا ہے کہ وہ اپنے سابق شوہر دانیال راحیل سے بہت پیار کرتی تھیں لیکن ساتھ ہی انہیں ذہنی اذیت بھی دیتی تھیں۔

 فریال محمود نے حال ہی میں ایک پوڈکاسٹ میں شرکت کی جس کا ایک ویڈیو کلپ سوشل میڈیا پر وائرل ہورہا ہے جس میں وہ اپنی ناکام ازدواجی زندگی سے متعلق بات کررہی ہیں۔اداکارہ نے کہا کہ دانیال راحیل سے شادی کے بعد ازدواجی زندگی میں کافی مسائل پیدا ہونے لگے تھے۔انہوں نے کہا کہ میرے سابق شوہر نے کبھی میرے اوپر جسمانی تشدد نہیں کیا تھا لیکن ہم دونوں نے ایک دوسرے کو ذہنی اذیت تھی، ایک دوسرے پر ذہنی تشدد کیا۔

فریال محمود نے کہا کہ شوہر کی طرف سے ذہنی اذیت ملنے کے بعد بھی بار بار شوہر کے پاس جاتی تھی کیونکہ میں ان سے بہت زیادہ پیار کرتی تھی۔

یاد رہے کہ فریال محمود اور اداکار دانیال راحیل نے سال 2020  کو شادی کی تھی جبکہ  مارچ 2022 میں دونوں کے درمیان طلاق ہوگئی تھی۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More