Newspulse - نیوز پلس
پاکستان، سیاست، کھیل، بزنس، تفریح، تعلیم، صحت، طرز زندگی ... کے بارے میں تازہ ترین خبریں

قوم کے ساتھ مل کر ہر قسم کے مافیا کی سرکوبی کریں گے، آرمی چیف

قوم کے ساتھ مل کر ہر قسم کے مافیا کی سرکوبی کریں گے، آرمی چیف

آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر نے کہا ہے کہ قوم کے ساتھ مل کر ہر قسم کے مافیا کی سرکوبی کریں گے ، سوشل میڈیا پر ہیجان ، مایوسی  اور افراتفری کا ماحول پیدا کیا جا رہا ہے ۔

آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر نے نیشنل فارمرز کنونشن سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پاک فوج گرین پاکستان انیشیٹیو کا مقصد یہی ہے کہ ہمیں سب سے پہلے زراعت پر کام کرنا ہے، گرین پاکستان انیشیٹو کی آمدن کا بڑا حصہ صوبوں کے جائے گا باقی حصہ کسانوں اور زرعی ریسرچ کے لئے رکھا جائے گا۔

آرمی چیف نے کہا کہ فوج کا گرین پاکستان انیشیٹیو میں کردار عوام اور کسانوں کی خدمت ہے، تمام اضلاع میں زرعی مالز کا انعقاد کیا جائے گا، زرعی مالز میں کسانوں کو ہر طرح کی زرعی سہولیات میسر ہوں گی۔

انہوں نے کہا کہ آسان زرعی قرض، کولڈ اسٹوریج کی چین کو یقینی بنایا جائے گا، موسمیاتی تبدیلی کے اثرات سے محفوظ بیج کی فراہمی اور جینیٹیکلی انجینئیرڈ لائیو اسٹاک کی فراہمی یقینی بنائی جائے گی۔

سربراہ پاک فوج کا کہنا تھا کہ پاکستان وسائل سے مالا مال ہے پاکستان کے پاس گلیشئر، دریا، پہاڑ اور زرخیز زمین ہے ۔

انہوں نے کہا کہ دنیا کا بہترین چاول، کینو، آپ۔ گرینائٹ، سونا اور تانبا جیسے خزانے ہمارے پاس موجود ہیں۔

نیشنل فارمرز کنوینشن سے تاریخی خطاب میں آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر نے کہا کہ ساٹھ کی دہائی میں پاکستان ایشیا کا تیزی سے ترقی کرنے والا ملک تھا، ہم نے قائداعظم کے تین زریں اصولوں، ایمان، اتحاد، تنظیم کو بھلا دیا، جس سے تنزلی کا شکار ہُوئے، گرین پاکستان انیشیٹیو کا مقصد یہی ہے کہ ہمیں سب سے پہلے زراعت پر کام کرنا ہے، گرین پاکستان انیشیٹیو کی آمدن کا بڑا حصہ صوبوں کو جائے گا جبکہ باقی حصہ کسانوں اور زرعی ریسرچ کے لئے رکھا جائے گا۔

آرمی چیف نے کہا کہ زراعت اور مویشی بانی تقریباً ہر نبی کا پیشہ رہا ہے، اس پیشے میں ڈسپلن، تکلیف، نمو، اور صبر شامل ہیں جس کے نتیجے میں بے تحاشہ انعامات ملتے ہیں، گرین پاکستان انیشیٹیو پروگرام میں فوج کا رول صرف عوام اور کسانوں کی خدمت ہے، تمام اضلاع میں زرعی مالز کا انعقاد کیا جائے گا جہاں کسانوں کو ہر طرح کی زرعی سہولیات میسر ہوں گی، آسان زرعی قرضوں، کولڈ سٹوریج کی چین، موسمیاتی تبدیلی کے تاثرات سے محفوظ بیج ہیں۔

جنرل عاصم منیر نے کہا کہ جینیٹیکلی انجنئیر ڈ لائیو سٹاک کی فراہمی کو یقینی بنایا جائے گا، ہر قسم کے مافیا کی قوم کے ساتھ ملکر سرکوبی کرینگے، سوشل میڈیا پر ہیجان ، مایوسی اور افراتفری کا ماحول پیدا کیا جارہا ہے ، جھوٹی خبروں کے ذریعے یہ تاثر دیا جا رہا ہے کہ جیسے ریاست اپنا وجود کھوتی جا رہی ہے۔

سپہ سالار نے کہا کہ پاکستان کے بارے میں افواہیں ور منفی باتیں بتائی جا رہی ہیں آپ کو پتہ ہونا چاہئے کہ کلمہ کے نام پر دو ہی ریاستیں قائم ہوئیں ، ریاست طیبہ اور ریاست پاکستان، یہ محض اتفاق نہیں ہے،

آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر کے کسان کنونشن سے خطاب کے دوران کسان طار بار نعرہ تکبیر،  پاکستان زندہ باد اور پاک فوج زندہ باد کے نعرے لگاتے رہے۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More