Newspulse - نیوز پلس
پاکستان، سیاست، کھیل، بزنس، تفریح، تعلیم، صحت، طرز زندگی ... کے بارے میں تازہ ترین خبریں

روس میں 8۔8 شدت کا زلزلہ ، امریکا اور جاپان میں سونامی وارننگ میں نرمی

روس میں 8۔8 شدت کا زلزلہ ، امریکا اور جاپان میں سونامی وارننگ میں نرمی

جاپان اور روس سے 2 ملین افراد محفوظ مقام پر منتقل کیا گیا

روس کے مشرقی حصے میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کئے گئے ، زلزلہ پیما مرکز کے مطابق اس زلزلے کی شدت 8۔8 ریکارڈ کی گئی ہے۔

امریکا اور جاپان میں سونامی کی وارننگ میں نرمی کردی گئی، ہوائی کے شہریوں کو گھر واپس جانے کی اجازت دیدی گئی جبکہ جاپان کے شہر فوکوشیما میں سونامی وارننگ کو ایڈوائزری میں تبدیل کردیا گیا۔

روس کے مشرقی ساحل کے قریب شدت 8.8 کے زلزلے سے زمین لرز اُٹھی جو دنیا کے چھٹے سب سے طاقتور زلزلوں میں شمار ہوتا ہے۔

عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق روسی ساحل پر آنے والے زلزلے میں اب تک جانی اور مالی نقصان کی تفصیلات سامنے نہیں آئی ہیں۔

تاہم اس کے نتیجے میں سونامی کی شدید لہریں پیدا ہوئیں جب کہ روس اور جاپان میں 20 لاکھ افراد کو محفوظ مقام پر منتقل کیا گیا۔

سونامی کی یہ شدید لہریں روس، جاپان اور امریکا کی متعدد ریاستوں ہوائی، کیلیفورنیا، اوریگن، واشنگٹن اور الاسکا تک پہنچ گئیں۔

سونامی کی ان لہروں کی وجہ زلزلے کا بحرالکاہل کے ساحل کے قریب پیدا ہونا تھا۔ جس سے سب سے پہلے روس کے ساحلی علاقوں میں لہریں ٹکرائیں۔

کریسنٹ سٹی میں 1.5 فٹ اور مونٹیری میں 1.4 فٹ اونچی لہریں دیکھی گئیں، جبکہ شمالی کیلیفورنیا کے ساحلی علاقوں کے لیے سونامی کی وارننگ بدستور برقرار ہے۔

کیلیفورنیا، سان فرانسسکو بے ایریا، اوریگون، واشنگٹن کے ساحلوں کے لیے ایڈوائزری جاری کر دی گئی ہے۔

نیشنل ویدر سروس نے سختی سے ہدایت کرتے ہوئے کہا ہے کہ شہری ساحلوں، بندرگاہوں اور جیٹیوں سے دور رہیں تاکہ کسی بھی ممکنہ خطرے سے محفوظ رہا جا سکے۔

ادھر پیسیفک سونامی وارننگ سینٹر کے مطابق ہوائی کے ساحلی علاقوں میں بھی صورتحال تشویش ناک ہے، جہاں 4.9 فٹ تک کی بلند لہریں دیکھی گئی ہیں۔

ہوائی محکمۂ ٹرانسپورٹیشن کا کہنا ہے کہ کاہولوی ایئر پورٹ پر تمام پروازیں منسوخ کر دی گئیں، پاپوا نیو گنی، سولومن آئی لینڈ اور وانواتو میں سونامی کے خطرے کا انتباہ جاری کر دیا گیا۔

 روس میں متاثرہ علاقوں میں ہنگامی حالت نافذ کرکے فوج اور سول ایمرجنسی ٹیمیں کو متحرک کردیا گیا۔

امریکی ریست ہوائی میں ابتدائی الرٹ جاری کیا گیا تھا جسے اب "ایڈوائزری” میں تبدیل کر دیا گیا ہے تاہم شہریوں کو محتاط رہنے کی ہدایت جاری۔

ہوائی کے گورنر اور میئر نے لوگوں سے بلند مقامات کی طرف منتقل ہونے کی اپیل کی تھی جب کہ الاسکا کے ساحلی علاقوں میں بھی پانی کی سطح میں خطرناک حد تک اضافہ ہوا۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More