دہشت گردوں کی 10 نسلیں بھی بلوچستان اور پاکستان کا کچھ نہیں بگاڑ سکتیں، آرمی چیف
اسلام آباد: آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر نے ملک دمشن عناصر کو دوٹوک اور واضع پیغام دیتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان کے سیکیورٹی اداروں میں بغاوت کو ہوا دیتا ہے وہ پاکستان کا دشمن ہے۔
آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر نے اوورسیز پاکستانیز کنویشن سے اہم خطاب کرتے ہوئے کہا کہ مٹھی بھر دہشت گرد پاکستان کو روشن مستقبل کی جانب بڑھنے سے نہیں روک سکتے۔ جبکہ دہشت گردوں کی 10 نسلیں بھی بلوچستان اور پاکستان کا کچھ نہیں بگاڑ سکتیں۔ بلوچستان پاکستان کی تقدیر اور ہمارے ماتھے کا جھومر ہے۔
آرمی چیف نے سمندر پار پاکستانیوں کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ آپ صرف پاکستان کے سفیر ہی نہیں پاکستان کے سفیر ہی نہیں بلکہ وہ روشنی ہیں جو اقوام عالم کو روشن کرتی ہے۔ اور برین ڈرین کا بیانیہ بنانے والے جان لیں کہ یہ برین ڈرین نہیں بلکہ برین گین ہے۔ چاہتا ہوں اوورسیز پاکستانی دنیا میں پاکستان کی نمائدگی فخر کے ساتھ کریں۔
انہوں نے کہا کہ جب تک عوام فوج کے ساتھ کھڑے ہیں۔ کوئی پاکستان کو نقصان نہیں پہنچا سکتا۔
آرمی چیف نے کہا کہ جس ملک کے تمام ادارے آئین کے مطابق کام کریں ایسی ریاست کو ہارڈ اسٹیٹ کہا جاتا ہے۔ پاکستانی قوم اپنے شہداء کو نہایت عزت اور وقار کی نگاہ سے دیکھتی ہے۔ جبکہ کشمیر پاکستان کی شہ رگ تھا، ہے اور ہمیشہ رہے گا۔
سپہ سالار کا کہنا تھا کہ پاکستانیوں کا دل ہمیشہ غزہ کے مسلمانوں کے ساتھ دھڑکتا ہے ہمیں امید نہیں چھوڑنی چاہئے اور مایوس نہیں ہونا ،