تزین حسین رشتہ ازدواج میں منسلک
کراچی: سینئراداکار طلعت حسین کی بیٹی، اداکارہ و پروفیسر تزین حسین دوسری بار رشتہ ازدواج میں منسلک ہو گئیں۔
انسٹاگرام پر اداکارہ کی دوست کی جانب سے تزین حسین کی شادی کی تصاویر شیئر کی گئی ہیں۔شادی کی پرمسرت تقریب کو انتہائی سادہ رکھا گیا جس میں قریبی رشتے داروں کے علاوہ قریبی عزیز و اقارب، دوست و احباب کو مدعو کیا گیا۔
شادی کے موقع پر تزین حسین نے روایتی سرخ و سنہرے امتزاج کا عروسی جوڑا زیب تن کیا جبکہ زیورات اور میک اپ انہوں نے ہلکا رکھا تھا۔
اداکارہ کے دولہا کا نام عامر سیدین ہیں جن کا تعلق کراچی سے ہی ہے، تاہم اعلی تعلیم انہوں نے لاہور سے حاصل کی ہے اور 2001 سے ریاض میں مقیم ہیں۔عامر سیدین مالیاتی شعبے سے وابستہ ہیں تاہم انہوں نے عین سین کے نام سے مختلف کتابیں اور غزلیں بھی تحریر کی ہیں۔
