Newspulse - نیوز پلس
پاکستان، سیاست، کھیل، بزنس، تفریح، تعلیم، صحت، طرز زندگی ... کے بارے میں تازہ ترین خبریں

بھارتی ڈپٹی ہائی کمشنر گورو آہلووالیا کی دہشتگردی اور دیگر جرائم میں ملوث بھارتی جاسوس کلبھوشن یادیو سے ملاقات ختم

پاکستان نے ویانا کنونشن اور عالمی عدالت انصاف کے فیصلے کا احترام کرتے ہوئے کلبھوشن یادیو کو قونصلر رسائی دی

اسلام آباد(نیوز پلس) بھارتی ڈپٹی ہائی کمشنر گورو آہلووالیا کی دہشتگردی اور دیگر جرائم میں ملوث بھارتی جاسوس کلبھوشن یادیو سے ملاقات ختم ہو گئی۔ پاکستان نے ویانا کنونشن اور عالمی عدالت انصاف کے فیصلے کا احترام کرتے ہوئے کلبھوشن یادیو کو قونصلر رسائی دی۔یاد ر واضح ہے گزشتہ روز ترجمان دفتر خارجہ ڈاکٹر فیصل نے بھارتی بحریہ کے حاضر سروس جاسوس کمانڈر کلبھوشن یادیو کو قونصلر رسائی فراہم کرنے کا اعلان کیا تھا۔ یہ رسائی عالمی عدالت انصاف کے فیصلے، پاکستانی قوانین اور ویانا کنونشن کے قونسلر تعلقات کے تحت فراہم کی جا رہی ہے۔ترجمان کا اپنے ٹویٹ میں کہنا تھا کمانڈر کلبوشن یادیو پاکستان میں جاسوسی اور دہشتگردی میں ملوث ہونے پر حراست میں ہے۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More