Newspulse - نیوز پلس
پاکستان، سیاست، کھیل، بزنس، تفریح، تعلیم، صحت، طرز زندگی ... کے بارے میں تازہ ترین خبریں

بلوچستان کے ضلع قلات میں آپریشن، 23 خوارجی دہشت گرد ہلاک ، ایف سی کے 18 جوان وطن پر قربان

بلوچستان کے ضلع قلات میں آپریشن، 23 خوارجی دہشت گرد ہلاک ، ایف سی کے 18 جوان وطن پر قربان

 

 دشمن طاقتوں کے کہنے پر دہشتگردوں کے ایکشن کا مقصد بلوچستان کے پر امن ماحول کو خراب کر نا اوربنیادی طورپر بے گناہ لوگوں کو نشانہ بنانا تھا

پاکستانی فوج بلوچستان میں استحکام اورترقی کیلئے کام کرتی رہے گی، ایسی قربانیاں ہمارے بہادر فوجیوں کے ارادے کو مزید مضبوط کریں گی، آئی ایس پی آر

راولپنڈی: پاک فوج کے شعبئہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق بلوچستان کے ضلع قلات کے علاقے منگوچرمیں سیکیورٹی فورسز نے آپریشن میں  دہشتگردوں  لڑتے ہوئے ایف سی بلوچستان کے اٹھارہ جوان وطن پر قربان ہو گئے۔

آئی ایس پی آر کے ایک بیان کے مطابق 31جنوری اور یکم فروری کی درمیانی شب دہشتگردوں نے منگوچر کے قریب سڑکیں بلاک کر ناشروع کردیں۔ بیان میں کہاگیاکہ دشمن طاقتوں کے کہنے پر دہشتگردوں کے اس ایکشن کا مقصد بلوچستان کے پر امن ماحول کو خراب کر نا اوربنیادی طورپر بے گناہ لوگوں کو نشانہ بنانا تھا۔ معلومات حاصل ہونے کے بعد سکیورٹی فورسز اور قانون نافذ کر نے والے اداروں کے اہلکار موقع پر پہنچنے کی کوشش کررہے تھے تاکہ دہشتگردوں کے اس منصوبے ناکام بنایا جائے۔

 آئی ایس پی آر کے مطابق کارروائی کے دور ان بارہ خوارجی  دہشتگرد ہلاک کر دیئے گئے اور مقامی آبادی کے تحفظ کو یقینی بنایا گیا ہے تاہم آپریشن کے دور ان اٹھارہ ایف سی کے جوانوں نے بہادری سے لڑتے ہوئے جام نوش کیا۔

 آئی ایس پی آر کے مطابق واقعہ کے بعد علاقے میں آپریشن کیا گیا تاکہ دہشتگردی کے سہولت کاروں کو گرفتارکیا جاسکے۔بیان میں کہاگیاکہ پاکستان کے سکیورٹی فورسز قوم کی حمایت سے دہشتگردی کے خاتمے کیلئے پر عزم ہے۔

 آئی ایس پی آر کے مطابق پاکستانی فوج بلوچستان میں استحکام اورترقی کیلئے کام کرتی رہے گی اور ایسی قربانیاں ہمارے بہادر فوجیوں کے ارادے کو مزید

مضبوط کریں گی۔

اس دوران علاقےمیں سینیٹائزیشن آپریشنزبھی کیے جارہےہیں اور اس گھناؤنے فعل میں ملوث افراد، سہولت کاروں اورحوصلہ افزائی کرنےوالوں کو انصاف کے کٹہرے میں لایا جائے گا۔

ترجمان آئی ایس پی آر کاکہنا تھا ہےکہ پاکستان کی سیکیورٹی فورسز بلوچستان میں امن، استحکام اور ترقی کو سبوتاژ کرنے کی کوششوں کو ناکام بنانے کے لیے پرعزم ہیں۔

دوسری جانب سیکیورٹی فورسزکی جانب سےبلوچستان میں متعدد سینٹائزیشن آپریشنزکیے گئے،جہاں ضلع ہرنائی میں 11دہشت گردوں کو جہنم واصل کردیاگیا،

آپریشن کےدوران دہشت گردوں کےمتعدد ٹھکانےبھی تباہ کیے گئے،بلوچستان میں 24 گھنٹوں کے دوران 23 دہشت گردوں کو جہنم واصل کیا گیا۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More