برٹش کشمیر فاؤنڈیشن کے زیراہتمام انڈین قونصیلٹ برمنگھم کے سامنے پرامن احتجاجی مظاہرہ
احتجاجی مظاہرے کا اہتمام برٹش کشمیر فاؤنڈیشن نے کیا تھا
برمنگھم: (ٖفیصل محمود ) بھارت کشمیریوں کی نسل کشی بند کرے مقبوضہ کشمیر میں کشمیریوں کی املاک کو نقصان بچانے سے باز رہے اورگرفتار سینکڑوں کشمیریوں کو فل فور رہا کرے اور اقوام متحدہ کی قراردوں کے مطابق کشمیریوں کو حق خودارادیت دے – پاکستانیوں اور کشمیریوں کا انڈین قونصلیٹ برمنگھم کے سامنے پرامن مظاہرہ پر مطالبہ”
*
مظاہرے کا اہتمام برٹش کشمیر فاؤنڈیشن نے کیا تھا



پہلگام حملہ بھارتی حکومت کا منگھڑت ڈرامہ ہے ان خیالات کا اظہار پاکستانی اور کشمیری رہنماؤوں نے برمنگھم میں انڈین قونصلیٹ کے باہر پرامن مظاہرہ کرتے ہوئے کیا –

انہوں نے مزید کہا بھارتی حکومت کشمیریوں کی نسل کشی کر رہا ہے اور پہلگام حملہ اسی کی ایک کڑی ہے انڈین حکومت نے ایک سوچی سمجی سازش کے تحت ایک مذموم ڈرامہ رچایا اور ۱۰ منٹ کے بعد ہی ایف آئی آر بھی کٹوا کے پاکستان کے خلاف پروپیگنڈہ شروع کر دیا – اس سے پہلے ہندوؤں کو کشمیر سے نکال دیا گیا تاکہ کشمیریوں پر ان کی ہی زمین تنگ کر دی گئی ان کی املاک کو برباد کرنا شروع کر دیا گیا

سینکڑوں کشمیری نوجوانوں قید کر دیا گیا اور کشمیری عوام پر ظلم کے پہاڑ گراۓ جا رہے ہیں انڈین حکومت کا مکرہ چہرہ دنیا کے سامنے بے نقاب ہونے پر اسے دنیا بھر میں شرمندگی کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے اور اپنی اس گھناؤنے جرم کو چھپانے کے لئے وہ گس کے مارنے کی بچکانہ

حرکتیں کرنے کی کوشیشیں کر رہا ہے مقرین نے مطالبہ کیا کہ گرفتار کشمیریوں کو فل فور رہا کیا جاۓ اور کشمیریوں کو یونائیڈ نیشن کی قراردادوں کے
مطابق ان کا حق خودارادیت دیا جاۓ تاکہ دو ایٹمی ممالک انڈیا اور پاکستان کے درمیان کئی صدیوں سے جاری مسئلہ کشمیر کا پرامن حل کیا جا سکے –


مقررین میں نائب حسین مغل چیرمین برٹش کشمیر فاونڈیشن مرزا فیصل محمود سیکریٹری جنرل برٹش کشمیر فاؤنڈیشن اور سینئر نائب صدر ایم کیوایم پاکستان برطانیہ ، سابق وزیرآزادکشمیر راجہ جاوید اقبال، مفتی فضل حق قادری ،حافظ فاروق چشتی،علامہ صاحبزادہ فاروق قادری ، سابق مشیر آزاد حکومت واجد برکی، راجہ ،خواجہ طاہر ،فضل الرحمن ،چودھری منظور،عابد کاظمی،طاہر افضل،سرفراز موسیٰ،عادل اعظم ،چوھدری بشارت اور دیگر شامل تھے علاوہ ازیں برٹش کشمیر فاؤنڈیشن برطانیہ کے صدر شہزاد اقبال نے پرامن مظاہرہ کرنے پر تمام پاکستانی اور کشمیر عوام کو مبارک باد دیتے ہوۓ کہا کہ برطانیہ میں رہتے ہوئے ہم ہر فورم پر مسلئہ کشمیر کو اجاگر کرتے رہے گے – مظاہرین انڈین حکومت کے خلاف زبردست نعرے بازی کرتے ہوۓ انڈین پرائم منسٹر مودی سے مطالبہ کرتے رہے کہ کشمیریوں کا قتل عام بند کرتے ہوۓ مقبوضہ کشمیر جلد سے جلد انخلاء کرتے ہوۓ انڈین آرمی کو مقبوضہ وادئ سے نکل جانے کا حکم دے –
