باجوڑ: سکیورٹی فورسز کی جانب سے 5 علاقے کلیئر، لوگوں کو گھر واپسی کی اجازت
ریاست مکینوں کو مکمل حفاظت اور معاونت فراہم کرے گی، ضلعی انتظامیہ
باجوڑ: سکیورٹی فورسز نے 5 علاقوں کو دہشتگردوں سے مکمل کلیئر کردیا۔ ضلعی انتظامیہ باجوڑ کے مطابق سکیورٹی فورسز نے باجوڑ کے علاقوں سیرئے کلان، سری میاں گان، لنڈئے کلان، بلال مسجد ترخو، شمشیر گرقلعہ ترخو کو دہشتگردوں سے کلیر کردیا ہے۔
ضلعی انتظامیہ نے بتایاکہ سکیورٹی فورسز کی جانب سے کلیئر کرائے جانے والے علاقوں میں حالات معمول پر آگئے اور مکمل ریاستی عملداری بحال ہے۔ضلعی انتظامیہ نے کہاکہ کلیئر کرائے گئے علاقوں کے لوگ اپنے گھروں کو واپس جاسکتے ہیں، ریاست مکینوں کو مکمل حفاظت اور معاونت فراہم کرے گی۔ضلعی انتظامیہ کے مطابق باجوڑ کے دیگر علاقوں کے متاثرہ خاندانوں کی واپسی کا عمل مرحلہ وار مکمل ہوگا۔
