Newspulse - نیوز پلس
پاکستان، سیاست، کھیل، بزنس، تفریح، تعلیم، صحت، طرز زندگی ... کے بارے میں تازہ ترین خبریں

ایران کی منشیات کی سمگلنگ کے خاتمے کیلئے پاکستان کو مشترکہ مشقوں اور تربیت کی پیشکش

ایران کے سفیر سید محمد علی حسینی نے وزیر سیفران و انسداد منشیات شہریار خان آفریدی کے ساتھ ملاقات

اسلام آباد (نیوز پلس) وزیر سیفران و انسداد منشیات شہریار خان آفریدی نے کہا ہے کہ امت مسلمہ میں ایران اور پاکستان کے تعلقات کئی عشروں کی دوستی پر محیط ہیں۔تفصیلات کے مطابق ایران کے سفیر سید محمد علی حسینی نے وزیر سیفران و انسداد منشیات شہریار خان آفریدی کے ساتھ ملاقات کی۔ ملاقات میں ایرانی سفیر محمد علی حسینی نے اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ایران پاکستان کے ساتھ مل کر منشیات کی سمگلنگ کے خاتمے کیلئے مشترکہ مشقوں اور تربیت کیلئے تیار ہے اور اسکے لئے اے این ایف اور ایران کی انسداد منشیات پولیس کو سونگھنے والے کتوں کے ساتھ مشترکہ مشقیں کرائی جاسکتی ہیں۔

ایرانی سفیر نے کہا کہ منشیات ایک عفریت ہے اور ہمیں بہترین طریقوں کو اپنا کر دنیا میں اپنا لوہا منوانا ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ ایران علاقائی امن کے لیے وزیر اعظم عمران خان کے اقدامات کا خیر مقدم کرتا ہے اور ان کی کوششوں کی مکمل حمایت کرے گا۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان اور ایران کے دارالحکومتوں کے درمیان براہ راست پروازوں کی بحالی بہت ضروری ہے اور پاکستان ایران کا واحد دوست ملک ہے جس کے دارالحکومت سے براہ راست پروازیں نہیں ہیں۔وفاقی وزیر شہریار خان آفریدی نے کہا کہ پاکستان ایران تعلقات کی مکمل بحالی کیلئے تمام ضروری اقدامات کئے جائیں گے۔

اس موقع پر شہریار آفریدی نے ایران کے سفیر کی پیشکش کا خیر مقدم کرتے ہوئے کہا ہے کہ غیر قانونی منشیات پاکستان، ایران اور دنیا کے لئے ایک چیلنج ہیں اور ہم وزیراعظم عمران خان کے ویژن کے مطابق بنی نوع انسان کو منشیات سے بچانے کے لئے جنگ لڑ رہے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ مامت مسلمہ میں ایران اور پاکستان کے تعلقات کئی عشروں کی دوستی پر محیط ہیں۔ انہوں نے کہا کہ وزیر اعظم عمران خان کے وژن کے تحت، پاکستان مسلم امت کو متحد کرنے کے لئے کام کرتا رہے گا۔ انہوں نے کہا کہ مسلمانوں کو باہمی اتحاد کو مظاہرہ کرتے ہوئے ایک دوسرے کے ساتھ کھڑے ہونا چاہئے۔یہ بھی یاد رکھنا ہے کہ دنیا بھر کے مہاجرین میں سے97 فیصد مسلمان ہیں۔ انہوں نے کہا کہ مسلمانوں کی نئی نسل ففتھ جنریشن وار اور پراپیگنڈا کے باعث الجھن کا شکار ہے ہمیں اپنی صفوں میں اتحاد قائم کرنے کے لئے مل کر کام کرنے کی ضرورت ہے.

Leave A Reply

Your email address will not be published.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More