Newspulse - نیوز پلس
پاکستان، سیاست، کھیل، بزنس، تفریح، تعلیم، صحت، طرز زندگی ... کے بارے میں تازہ ترین خبریں

ایران: شہید رجائی بندرگاہ پر دھماکے میں جاںبحق افراد کی تعداد 36 ہوگئی،ایران میں 3 روزہ سوگ

ایران: شہید رجائی بندرگاہ پر دھماکے میں جاںبحق افراد کی تعداد 36 ہوگئی،ایران میں 3 روزہ سوگ 

ایران کے شہر بندر عباس میں شہید رجائی بندرگاہ پر خوفناک دھماکے کے نتیجے میں اب تک جاںبحق افراد کی تعداد 25 ہو گئی ہے جبکہ 700 سے زائد افراد زخمی ہیں  جو اسپتال میں زیر علاج ہیں زخمیوں میں سے کئی افراد حالت تشویشناک بتائی جا رہی ہے

خبر ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق دھماکے کے زخمیوں کو اسپتال منتقل کیا جا رہا ہے، فوری طور پر دھماکے کی وجہ معلوم نہیں ہو سکی۔

سوشل میڈیا پر زیر گردش واقعے کی ویڈیوز میں بندرگاہ کے ایک مقام پر آگ لگی دیکھی جاسکتی ہے جس کے بعد زور دار دھماکا ہوتا ہے، دھماکے کے اثرات دور دور تک محسوس کئے گئے، قریبی پارکنگ میں کھڑی گاڑیوں کو بھی شدید نقصان پہنچا ہے۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق دھماکے سے بندرگاہ کے اندر موجود کئی عمارتوں کو بھی شدید نقصان پہنچا، کھڑیاں اور دروازے ٹوٹ گئے جبکہ دفاتر میں رکھا ہوئے سامان اور کمپیوٹرز کو بھی نقصان پہنچا ہے۔

ایران لہ ایمرجینسی آرگنائزیشن کے ترجمان نے بتایا واقع کے بعد ہنگامی فورسز کو فوری طور پر ہائی الرٹ کر دیا گیا

دوسری جانب کسٹم حکام نے کہا ہے کہ دھماکا ممکنہ طور پر کیمیکل اور خطرناک اشیا کے گودام میں ہوسکتا ہے۔

ایرانی صدر نے افسوس ناک واقع پر ایران میں 3 روزہ سوگ  کا اعلان کیا گیئا

Leave A Reply

Your email address will not be published.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More