Newspulse - نیوز پلس
پاکستان، سیاست، کھیل، بزنس، تفریح، تعلیم، صحت، طرز زندگی ... کے بارے میں تازہ ترین خبریں

ایران اور امریکا کے درمیان 14 نکاتی مفاہمتی مسودے کی تفصیلات سامنے آگئیں

ایران اور امریکا کے درمیان 14 نکاتی مفاہمتی مسودے کی تفصیلات سامنے آگئیں

ایرانی خبرایجنسی کے مطابق مسودے کے تحت امریکی بحری ناکہ بندی 30 دن کے اندر ختم کی جائے گی۔

ایران کے تیل اور پیٹروکیمیکل برآمدات پر پابندیاں معطل کرنا بھی مسودے میں شامل ہے۔ مسودے میں لبنان سمیت تمام محاذوں پر فوری اور مستقل جنگ بندی بھی شامل ہے۔

مسودے کے مطابق امریکا و اتحادیوں کو ایران کی تعمیرِ نو کے لیے کم از کم 300 ارب ڈالر دینا ہوں گے، حتمی معاہدے میں ایران کا میزائل پروگرام اور مزاحمتی گروپوں کی حمایت شامل نہیں۔

مذاکرات کے دوران ایران کے 24 ارب ڈالر منجمد اثاثے جاری کیے جائیں گے، حتمی ایران امریکا معاہدے کی توثیق سلامتی کونسل قرارداد کے ذریعے کرنا بھی مسودے میں شامل ہے۔

ایران امریکہ معاہدہ کے اہم نکات

  • لبنان سمیت تمام محاذوں پر فوری اور مستقل جنگ بندی کا فیصلہ
  • معاہدے پر دستخط کے 30 دنوں کے اندر بحری ناکہ بندی مکمل ختم کر دی جائے گی
  • امریکی فوج کا ایرانی سرحدوں کے اطراف سے 30 دنوں میں انخلاء ہوگا
  • آبنائے ہرمز 30 دنوں میں کھلے گی، سیکیورٹی انتظامات ایران کے سپرد ہوں گے
  • ایرانی تیل اور پیٹروکیمیکل مصنوعات پر عائد امریکی پابندیاں فوری معطل کرنے کا فیصلہ
  • امریکا اور اس کے اتحادی ایرانی معاشی بحالی کیلئے 300 ارب ڈالر کا پلان پیش کریں گے
  • ایران پر امریکا اور سلامتی کونسل کی تمام بنیادی اور ثانوی پابندیاں ختم کی جائیں گی
  • ایران جوہری ہتھیار نہ بنانے کے این پی ٹی معاہدے پر کاربند رہے گا
  • امریکا ایران پر نئی پابندیاں بھی نہیں لگائے گا
  • ایران کے منجمد اثاثوں میں سے 24 ارب ڈالر جاری کئے جائیں گے، مذاکرات سے پہلے 12 ارب ڈالر ایران کو ملیں گے
  • حتمی مذاکرات سے پہلے ایرانی فنڈز غیرمنجمد اور ناکہ بندی ختم کی جائے گی
Leave A Reply

Your email address will not be published.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More