امن کبھی اتنا قریب نہیں تھا، ایران اور امریکا کے درمیان حتمی مسودے پر اتفاق ہو چکا۔ وزیراعظم شہباز شریف
۔پاکستان اب دونوں فریقوں کے ساتھ قریبی تعاون میں اگلے مراحل کو حتمی شکل دینے کے لیے کام کر رہا ہے،
وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ ایران اور امریکا کے درمیان امن معاہدے کے مسودے پر اتفاق ہوچکا ہے۔
اسلام آباد: وزیر اعظم پاکستان شہباز شریف نے کہا ہے کہ امریکہ ایران امن معاہدہ اتنا قریب نہ تھا جتنا آج ہے۔سماجی رابطے کی ویب سائٹ ‘ایکس’ پر اپے پیغام میں شہباز شریف کا کہنا تھا کہ پاکستان کی جانب سے جاری بھرپور ثالثی کوششوں کے دوران ہم اُن عناصر کی مسلسل گمراہ کن معلوماتی مہم سے مکمل طور پر آگاہ ہیں جو امن معاہدے کو سبوتاژ کرنا چاہتے ہیں۔
اُنہوں نے کہا کہ اس شور و غوغا کو ایک طرف رکھتے ہوئے، ہم اس بات کی تصدیق کر سکتے ہیں کہ امن معاہدے کا حتمی اور متفقہ متن طے پا چکا ہے۔پاکستان اب دونوں فریقوں کے ساتھ قریبی تعاون میں اگلے مراحل کو حتمی شکل دینے کے لیے کام کر رہا ہے، امن کبھی بھی اتنا قریب نہیں تھا جتنا آج ہے
